پاکستانی ملبوسات میں کشیدی کاری اور شیشوں کا استعمال حصہ اول

Posted on at


 


پاکستانی ملبوسات میں کشیدی کاری اور شیشوں کا استعمال حصہ اول


 



 


دنیا میں پاکستانی ملبوسات خوبصورت مانا جاتا ہے اور ان کی الگ پہچان ہےپاکستان میں کئی قسم کے لباس استعمال ہوتے ہیں لیکن ہم ان ملبوسات کا ذکر کریں گے جن پر کیشدی کاری کی ہوتی ہے پاکستان کے تقربیا ہر علاقے میں ہر صوبوں سے کشیدی کاری کی جا رہی ہے لیکن دلچسب بات یہ کہ ان پر شیشوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو اب کو منفرد بنا دیتا ہے دنیا میں شاید ہی کہیں ایسے لباس نظر آئیں پاکستان کے ہر صوبے کے لباس اپنی ا


پنی تہذیب و ثقافت کو ظاہر کرتے ہیں۔


 



 


صوبہ پنجاب۔


صوبہ پنجاب کی خواتین کشیدی کاری میں بہت ماہر ہیں وہ ملبوسات پر کشیدی کاری کے علاوہ بیڈشیٹوں پر بھی مختلف کشیدی کاری جیسے سوتی ٹانکہ۔موتی ٹانکہ۔ڈنڈی ٹانکہ۔سندھی ٹانکہ۔بلوچی ٹانکہ۔پولی ٹانکہ۔مچھلی ٹانکہ۔چاک ٹانکہ۔اور کشمیری ٹانکہ قابل ذکر ہیں کرتی ہیں شہروں اور دیہاتوں میں لڑکیاں کپڑوں پر کشیدی کاری کرنا اور اپنے ہاتھوں سے خود لباس تیار کرنا پسند کرتی ہیں شیشوں کے کام کے علاوہ تارے موتیوں کا کام بھی کیا جاتا ہے جو بہت خوبصورت لگتا ہے اور پسند کیا جاتا ہے۔


صوبہ بلوچستان۔


 



 


پاکستان میں سب سے زیادہ شیشے کا کام بلوچستان میں کیا جاتا ہے یہاں کی خواتین اپنے لباس پر پھول اور پتی کے ساتھ ساتھ شیشے کا استعمال بھی کرتی ہیں یہاں کی ٹوپیاں بہت مشہور ہیں جن پر شیشے کا کام کیا ہوتا ہے جو بہت پسند کی جاتی ہیں اور یہاں کی خواتین اپنے سروں پر شیشہ جڑی ٹوپیاں رکھتی ہیں یہ ٹوپیاں ان کے لباس اور ثقافت کا حصہ ہیں اس کے علاوہ آرٹ گیلری میں بھی یہ کام نظر آتا ہے اور لوگ ان سینریز کو پسند کرتے ہیں۔ 


 



 



About the author

160