اچھا کھائیں جھریوں سے بچیں

Posted on at


چہرے پر جھریاں اور سلوٹیں پڑ جانے کا تصور خواتین کو ہی نہیں مردوں کو بھی لرزا کر رکھ دیتا ہے ۔ خواتین کو اس بارے میں شائبہ تک ہو جائے تو ان کی راتوں کی نیند حرام ہو جاتی ہے تاہم اس فکر مندی میں مبتلا افراد کو یہ جان کر قدرے سکون ملے گا کہ ایسے افراد جھریوں سے محفوظ رہتے ہیں جو کہ بہت زیادہ پھل اور سبزیاں استعمال کرتے ہیں ۔

یہاں تک کہ نارمل غذائیں استعمال کرنے والے افراد بھی اگر اپنے کھانوں میں ٹماٹر اور سرخ مرچ کا استعمال بڑھا دیں تو بہت جلد اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی جلد جوان ہو گئی ہے ۔ ایک جرمن جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق فری ریڈیکلز دراصل اکسیجن کے سالموں یا ذرات کو غیر مستحکم کر دیتے ہیں جو کہ قبل ازوقت جھریوں اور جلد کے سرطان میں اہم ترین عنصرہوتا ہے ۔

جسسم میں موجود اینٹی آکسیڈ نٹس کے باعث فری ریڈ یکلز کا خاتمہ ممکن نہیں ہوتا مگر انسانی جسم ازخود کافی اینٹی آکسیڈ نٹس تیار نہیں کر سکتا جو کہ وٹامن اے، سی ، ڈی ، اور ای کے علاوہ بیٹا کروٹین کی جگہ لے سکیں ۔

اگر سبزیاں مثلاٰٰ گاجر ، سرخ مرچ ، اور بند گوبی کا استعمال کیا جائے تو اینٹی آکسیڈ نٹس کی یہ کمی پوری ہو سکتی ہے ۔ بے پناہ تعداد میں اینٹی آکسیڈ نٹس  تیار کرنی والی ان اشیاء کے ساتھ ہی سبز چائے بھی اس اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے۔

جلدی امراض کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ جن افراد میں اینٹی آکسیڈ نٹس زیادہ پائے جاتے ہوں وہ دیکھنے میں جوان اور توانا محسوس ہوتے ہیں کیونکہ ان کو جھریوں کا سامنا نہیں ہوتا یا پھر یہ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں ۔ اس مشاہدے سے اس امر کی بھی تصد یق ہوتی ہے کہ سبزیاں نہ کھانے والے افراد کے مقابلے میں سبزیاں کھانے والے افراد کے جسموں میں مانع تکسید مادہ یعنی اینٹی آکسیڈ نٹس زیادہ پائے جاتے ہیں 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160