چائے حصہ اول

Posted on at


چائے حصہ اول


 



 


چائے ایک پودے کی پتیاں ہیں جو ہندستان ۔آسام اور دکن میں بکثرت پائی جاتی ہیں اس کے علاوہ یہ چین۔تبت۔اور یورپ میں بھی اس کی پیدا وار بکثرت ہوتی ہے چائے ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ پینے والی شہ ہے یہ پہلے بطور دوائی استعمال ہوتی تھی لیکن اب لوگوں نے اسے اپنی خوراک کا حصہ بنا لیا ہے اور مشروب کے طور پر استعمال کی جاتی ہے لوگ اس کو بہت پسند کرتے ہیں اور مختلف طریقوں سے بنا کر استعمال کرتے ہیں۔


 



 


یہ دل کے امراض کے لیے بہت مفید ہے اور غم و وہم کو دور کرتی ہے کھانے کو ہضم کرتی ہے دماغ کی تھکن کو دور کرتی ہے اس کے علاوہ فالج۔یرقان اس قسم کی بیماریوں کو فائدہ دیتی ہے یہ بواسیر کے درد کو بھی دور کرتی ہے۔


 



 


لوگ اس کو پکا کر اس میں دودھ ڈال کر پیتے ہیں اور اس کو رفریشمنٹ کے طور پر اس کے ساتھ مختلف لوازمات کا استعمال کیا جاتا ہے اور مہمان نوازی بھی کی جاتی ہے۔


 



 


چائے زیادہ پینے سے بیداری پیدا کرتی ہے یہ بے خوابی اور خشکی پیدا کرتی ہے اب لوگوں نے اس کا استعمال بہت زیادہ کر دیا ہے لوگوں نے اس کو اپنی عادت کا حصہ بنا لیا ہے بعض لوگ اس کے اس قدر عادی ہیں کہ اگر نہ پیئیں تو سر درد۔جسم درد۔کھانے کا ہضم نہ ہونا۔بے چینی کا اظہار کرتے ہیں اور جب تک چائے نہ پی لیں آوازاری کا اظہار کرتے ہیں پاکستان کے بعض علاقوں میں اس کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے مثلا کراچی میں یہ بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے کیونکہ وہاں کا موسم معتدل ہے اس لیے ادھر کے لوگ چائے کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160