گلاس پینٹنگ (حصہ اول)

Posted on at


 

اس اکیسویں صدی میں جسے ’’مقابلے کا دور‘‘ کہنا بے جانہ ہوگا ہر شعبے میں دوسروں سے آگے نکلنا نیز سگھڑ اور ہنر مند کہلانا ہر لڑکے و لڑکی ، مردوخاتون کی اولین خواہش ہے اس لیے فرحت کے تمام لمحات میں جو اس صدی میں بہت کم میسر آتے ہیں ہر کوئی نیا کام سیکھنے اور تعریفی کلمات وصول کرنے کی جستجو مین مصروف نظر آتا ہے گلاس پینٹنگ ’’ آرٹ‘‘ کا ایک انتہائی دلچسپ حصہ ہے اپنے گھر میں آپ سادہ شیشے یا آئینے پر گلاس پینٹ کر کے نہ صرف خود کو ہنر مند ثابت کرسکتے ہیں بلکہ اپنے  گھرکی خوبصورتی اور آرائش کو بھی چار چاند لگا سکتے ہیں

گلاس پینٹنگ کے لیے آپ سادہ شیشے سے بنے ہوئے گلاس، پلیٹ ،مختلف شیپ کی بوتلیں ، گلدان اور آئینہ استعمال کرسکتے ہیں جس شیشے یا آئینے پر آپ نے پینت کرنا ہے اسے اچھی طرح صاف کرلیں تا کہ چکنائی اور گردوغبار سے پاک ہو جائے

گلاس پینٹنگ کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی

کاربن پیپر اور نپل ، بٹر پیپر پرخاکہ ، گلاس لیڈ آرٹ لائینرز ، گلاس پینٹ کلر ، برش، تھیز یا وائٹ اسپرٹ اپنی پسند کا خاکہ مثلا پھول پودے ،چڑیاں ، پہاڑ ، سمندر ،سورج اور گھر وغیرہ جو خاکہ آپ نے پینٹ کرنا ہو اسے عام طریقے سے کاربن پیپر کے ذریعے آئینہ ٹریسنگ کی ضرورت نہیں ہوتی ، خاکے والابتر پیپر شیشے کے نیچے رکھ کر لیں یا گلدان وغیرہ سائیڈ پرٹیپ سے چپکا دیں شیشے کے اوپر آپ کو خاکہ نظر آئے گا خاکہ کی تمام آوٹ لائن پہ گولڈن گلاس یا سلور کلر کی ’’گلاس لیڈ‘‘ کے ذریعے آرٹ لائن بنا لیں اس گلاس لیڈ کو جو ٹیوب کی شکل میں ہے ٹیوب کی نوزل کے زریعے براہ راست شیشے یا آئینے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لیے آدھا گھنٹہ چھوڑدیں

آرٹ لائن خشک ہونے کے بعد برش کو بغیر یا وائٹ اسپرٹ  میں بگھو کر صاف کر کے گلاس کلر پینٹ کے ذریعے پھول پتیوں وغیرہ کی علیحدہ علیحدہ بھرائی کرلیں گلاس کلر دو اقسام میں دستیاب ہے ، ٹرانسپرنٹ گلاس کلر اور کرسٹل گلاس کلر دونوں طرح کے رنگوں کو ایک ہی طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن ’’ کرسٹل کلر‘‘ خشک ہونے کے بعد زیادہ چمکدار اور باریک و نفیس نظر آتا ہے۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160