پاکستانی ملبوسات پر کشیدی کاری اور شیشوں کا استعمال آخری حصہ

Posted on at


پاکستانی ملبوسات پر کشیدی کاری اور شیشوں کا استعمال آخری حصہ


 



 


صوبہ سندھ ۔


 



 


صوبہ سندھ میں بھی روایتی ملبوسات میں شیشوں کا استعمال کیا جاتا ہے خواتین اون کے رنگ برنگے دھاگوں سے کشیدی کاری کرتی ہیں سندھی ۔بلوچی عورتوں کے کرتوں پر ایک لمبی سی جیب ہوتی ہے جسے پوڈو کہتے ہیں وہ اس جیب پر مختلف بوٹے اور شیشوں سے کشیدی کاری کرتی ہیں جو بہت خوبصورت اور حسین لگتی ہیں۔


کشمیری لباس۔


 



 


اگر ہم کشیدی کاری کی بات کریں تو کشمیری کشیدی کاری کو کیسے بھول سکتے ہیں میرا خیال ہے کہ کشمیری لباس کشیدی کاری کے بغیر نامکمل ہے ہر عورت کے لباس پر آپ کو چھوٹا سابیل بوٹا کڑھا ہوا ضرور نظر آئے گا اور یہ کام انتہائی باریک اور نفیس ہوتا ہے اس کا اپنا مخصوص انداز ہے یہاں تک کہ یہ کشمیری ٹانکے کے نام سے مشہور ہے اس میں شیشوں کا استعمال اتنا تو نہیں ہوتا لیکن اس کو دیکھتے آپ جان جائیں گے کہ یہ کشمیری ٹانکہ ہے ۔


 



 


اس کے علاوہ وادی ہنزہ۔کاغان۔چترال۔وادی کالاش کی خواتین سردی کے موسم میں ملبوسات پر بھاری بھاری کشیدی کاری کرتی ہیں گرم چادروں پر کشمیری ٹانکوں کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی کڑھائی اور شیشوں کا کام بہت مقبول ہے الغرض پاکستان میں کی جانے والی کشیدی کاری کا استعمال خوبصورت ترین اورمنفرد ترین کشیدی کاری میں ہوتا ہے۔


 



About the author

160