خوابوں کی بات

Posted on at



وطن عزیز کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں جمہوریت اور پارلیمان کے نام پر سب سے زیادہ فائدہ خود سیاستدانوں نےاٹھایا ہے پاؤں کی جوتی سے لیکر موت کے کفن تک شرمناک ٹیکس عائد کر کے غریب عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے اور روز بروز مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافہ کر کے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا جا رہا ہے گزشتہ سال ماہ رمضان میں اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان بدترین مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے اور 80فیصد غریب لوگ اچھے فروٹ سبزیاں اور ضروری غذاکھانے سے قاصر ہیں اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں ان کے جسموں میں ضروری عرقیات کی کمی واقع ہو جائے گی اور وہ محض زندہ لاشیں بن کر رہ جائیں گے .ان خوفناک اعدادو شمار کا شرعی تجزیہ کیا جائے تو ایسے حالات میں زندگی بچانے کیلئے ممنوعہ اور حرام جانور کھانا بھی جائز ہو جاتے ہیں تو لو پھریہی وہ وقت ہے جہاں جان بچانے کیلئے اکثریتی طبقہ جرائم کا راستہ اختیار کر چکا ہے جو ریاستی دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی شکل میں سامنے آ چکا ہے جسے جسے کنٹرول کرنا ناممکن ہو گیا ہے یہی حالات قوموں کی زوال اور حکمرانوں کے قول و فعل کے تضاد کی بڑی نشانی ہوتے ہیں جنہیں بلا شبہ ہاتھی کے دانتوں سے تعبر کرنا غلط نہ ہو گیا کہ کھانے کے اور دکھانے کے اور قارئین کرام جمہوریت کا لبادہ ا وڑھ کر پارلیمنٹ کو تجارت منڈی میں تبدیل کر نے والے ارب پتی سیاستدانوں کا یوم حساب قریب آ چکا ہے اور بھوکاب ان کے دروازوں پر دستک دے گی اور ان کی شہنشاہت کا خواب خوابوں کی بات بن جائے گا۔





http://www.filmannex.com/blogs/poverty-theory-in-the-world/68853/


http://www.filmannex.com/blogs/poverty-in-pakistan-their-causes/204802/



by Salmannex



About the author

SalmaAnnex

Haripur, Pakistan

Subscribe 0
160