والدین اور اولاد کے حقوق

Posted on at


اولاد اللہ تعالیٰ کی نعمت ہوتی ہے چاہے وہ بیٹا ہو یا بیٹی ۔بیٹا نعمت اور بیٹی رحمت کہلاتی ہے ۔اسی طرح جب تک والدین کا سا یہ اولاد پر قائم ودائم رہتا ہے اولاد کو تمام قسم مشکلات بہت آسان نظر آتی ہے اور تمام مسائل بہت ہی آسانی سے حل ہو جاتے ہیں ۔لہذا اولاد کیلئے والدین کا موجود ہونا ضروری ہے جبکہ والدین کیلئے اولاد بہت اہمیت رکھتی ہے۔

لہذا اولاد کے حقوق کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جا تا ہے مثلاًوالدین کا اولین حق اولاد کی پرورش نہایت مہذب طریقے سے کرے اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرے تاکہ اولاد کی ذہننی نشوونما پر بہتر اثرات مرتب ہو سکیں اس کے علاوہ دوسرا حق اچھی تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ ایک اچھا شہری بن سکے اور اپنی عملی زندگی کو آسانی سے گزار سکے اور معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکے۔کیونکہ تعلیم ہی انسان کو اس کی چھپی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔اس سے معاشرہ مہذب بن سکتا ہے ۔

اسی طرح اولاد کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں جو والدین کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اولاد کو چاہیے کہ اپنے والدین کی فرمانبرداری کرے اور ان کی عزت واحترام کرے ۔ان کی خدمت میں کوئی کمی نہ کرےماں باپ کو اف تک نہ کہے۔کیونکہ ماں باپ کی بد دعابراہ راست اللہ کو جاتی ہے۔



About the author

160