ثقافت پاکستان (٢)

Posted on at


٧١٥ ہجری میں مسلمان عربوں نے سندھ اور ملتان پر قبضہ کیا تھا اور یوں اسلام پہلے پہل ان علاقوں میں داخل ہوا،جنھیں اب ہم "پاکستان" کہتے ہیں-اسی عہد میں یہ علاقے برابر مسلمانوں کی اکثریت کے علاقے رہیں ہیں-پشاور اور لاہور پر شمال کے مسلمان حملہ آوروں نے اس کے تین سو سال بعد قبضہ کیا کہ جب لاہور "غزنین خرد " یعنی سلطان محمود غزنوی کے لاجواب دارالسلطنت کا جواب بن گیا تھا

–بارہویں صدی عیسو ی کے خاتمے پر جب مسلمان پورے شمالی ہند پر قابض ہو چکے تھے اور

بر اعظم ہندو پاک میں ان کے اثر و اقتدار کا اصل مرکز دہلی تھا-اس زمانے میں بھی ملتان ،لاہور ،پشاور اور سونار گاؤں (موجودہ ڈھاکہ کے قریب) کی خاص اہمیت برقرار رہی –اور بہت سے خاندان جو مرکز حکومت میں مسلمانوں کی تہذیب کے فروغ کا باعث ہوے ،انہی علاقوں سے ہجرت کر کے وہاں پونچھے تھے-مغلوں سے پہلے مسلمانوں کے تین حکمران خاندان جو تخت دہلی پر قابض رہے .یعنی تغلق ،سید،اور لودھی ...یہ سب کے سب مغربی پاکستان سے تعلّق رکھتے تھے –اور خود مغل شہنشاہ اکبر اعظم بھی سندھ میں پیدا ہوا تھا

-

مملکت پاکستان اسلام کی بنا پے وجود میں اہی –اسی لیے اس کا سب سے بڑا ورثہ اسلامی ثقافت ہے-برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد یا دوسرے الفاظ میں تحریک پاکستان کے بنیادی محرکات میں ایک تو ثقافت کی حفاظت شامل تھی –دوسرے ایک ایسے سیاسی نظام کا قیام جس میں ثقافتی تشخیص کی حفاظت ممکن ہو

آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام سے قائد اعظم کے چودہ نکات تک ،رہنماؤں کی تقاریر اور قومی مطالبات میں ثقافتی تشخیص کی حفاظت کو اولیت حاصل تھی-لیکن ثقافت کا کوئی واضح تصور سامنے آیا تو علامہ اقبال کی بدولت ،جنہوں نے "تشکیل جدید الہیات اسلامیہ"،خطبہ آلہ آباد اور خطوط بنام قائد اعظم میں یہ سارا معاملہ کھول کر پیش کیا اور اس راے کا اظہار کیا کے:

اس ملک میں ایک ثقافتی قوت کی حثیت سے اسلام کی زندگی کا بھت بری حد تک دارومدار اس بات پر ہے کہ اسے ایک معیںہ علاقے میں مرکزی حثیت حاصل ہو-"

اور خطبہ آلہ آباد میں فرمایا کہ:

مجھے اس فرقہ وار گروپ سے پیار ہے جو میری اور طرز عمل کا سر چشمہ اور جس نے مجھے وہ بنایا ،جو میں ہوں،کہ اس نے مجھے مذہب دیا ،فکر دیا،ثقافت دی اور اس طرح میرے موجودہ شعور میں میرا پورا ماضی ایک جیتے جاگتے سر گرم عمل عنصر کی حثیت سے سمو دیا"



About the author

aroosha

i am born to be real,not to be perfect...

Subscribe 0
160