لیموں کے فوائد

Posted on at


لیموں کے فوائد



لیموںدنیا کے ہر کونے میں پایاجاتا ہے اپنے بے شمار فوائد کی وجہ سے یہ قیمتی پھلوں میں سے ایک ہے لیکن ہم اپنی ناقدری کی وجہ سے اسے ایک معمولی سی سبزی کی حثیت دیتے ہیں-  الله پاک نے اسے انسانی صحت کے لئے بہت مفید بنایا ہے اور  صدیوں سے لوگ لیموں سے مستفید ہو رہے ہیں- لیموں دافع جراثیم اور ضد وائرس ہے اور وزن کم کرنے کے لئے بہت فائدہ مند ہے کیوں کہ اس کا رس جگر صاف کرنے اور بھاری غذا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے- قدرت نے لیموں کو پوٹاشیم،فولاد، سٹرک ایسڈ، فاسفورس اور وٹامنز اے، بی اور سی سے مالا مال کیا ہوا ہے- اس کا رس، بیج اور یہاں تک کہ چھلکا بھی دوائی اور غذائی اجزاء اپنے اندر سموے ہوے ہیں-



لیموں میں سٹرک ایسڈ اور وٹامن سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں  جو چہرے کے حسن میں اضافہ کرتا ہے،یہ ہمارے چہرے پر چمک لاکر اسے شاداب بناتا ہے- صحت کے سلسلے میں لیموں کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ پانی میں لیموں ڈال کر پینے سے وزن کافی حد تک کم ہو جاتا ہے اور یہ وزن کم کرنے کا آسان ٹوٹکا ہے- لیموں پانی کو صبح کے لئے مخصوص مشروب منا جاتا ہے- جیسا کہ لیموں نظام ہضم میں معاون ہوتا ہے تو یہ جسم سے زہریلے فضلات کو دور کرتا ہے اسے قبض کشا بھی کہا جاتا ہے-



آج سے صدیوں پہلے مصر کے لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ لیموں کھانے اور اس کا رس پینا بہت سے زہریلے مواد کا طور ہوتا ہے اور بہت سی تحقیقات سے یہ بات ثابت بھی ہو چکی ہے- بہت سے پرانے حکما نے متلی دور کرنے کے لئے، گیس کا درد ختم کرنے کے لئے، خون صاف کرنے کے لئے اور بھاری غذا ہضم کرنے کے لئے لیموں کو موزوں قرار دیا ہے- لیموں اپنے دافع امراض ہونے کی خصوصیات کی وجہ سے بہت مقبول  پھل ہے اور یہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے-


 


لیموں خون کو صاف کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے اور انسانی جسم کو کئی طرح کے انفکشنز کے حملے سے بھی بچاتا ہے – لیموں ایک بہترین جراثیم کش دوا  ہے اور لیموں پانی میں فاسفورس کافی زیادہ پایا جاتا ہے اس لئے یہ  دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کے لئے حیرت انگیز ثابت ہوتا ہے- انسان کوصبح نہار منہ لیموں پانی پینے کا عادی بننا چایئے اس سے انسان پورا دن تروتازہ رہتا ہے-  



لیموں کے بے شمار فائدوں میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اسے دانتوں پر ملنے سے دانت صاف شفاف ہو جاتے ہیں- اس کے باقاعدہ استعمال سے پھوڑے پھنسیاں صاف ہو جاتے ہیں- خواتین پورا دن کام میں مصروف رہتی ہیں ان کے ہاتھ اس سے سخت اور کھردرے ہو جاتے ہیں جب کہ لیموں کا استعمال ہاتھوں اور پاؤں سے میل نکالتا ہے اور انھیں نرم و ملائم بناتا ہے- رنگ نکھارنے کے لئے بھی لیموں بہت فائدہ مند ہے- قدررت نے ہمیں بہت زیادہ نعمتیں عطا کی ہیں اب یہ بات ہم پر منحصر ہے کہ ہم کس حد تک استفادہ کرتے ہیں-




About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160