ٹماٹر کئی لحاظ سے فائدہ مند ہے

Posted on at


ٹماٹر ایک عام سبزی ہے لیکن اس کے فوائد بیش بہا ہیں۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ٹماٹر سرطان سے بچانے کے ساتھ ہی امراض قلب سے محفوظ رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس سبزی میں ایک جزو ایسا بھی پایا جاتا ہے جو خون میں تھکے نہیں بننے دیتا جبکہ اس کا مائع تکسید ہونا اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ بحیرہ روم کے علاقوں میں کھائے جانے والے ٹماٹر سے بھرپور غذاؤں اور امراض قلب کی شرح میں کمی کے مابین کوئی ربط ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق پی۳ نامی جز اس عرق میں پایا جاتا ہے جو ٹماٹر کے بیجوں کے اردگرد موجود ہوتا ہے اور اس کی رنگت پیلی ہوتی ہے۔ یہ جز اسٹرابیری، چکوترے اورخربوزے میں بھی پایا جاتا ہے۔


 


ایک عام اندازے کے مطابق قبل از وقت اموات کا سب سے بڑا سبب خون کی نالیوں میں تھکوں کا بننا ہے جس سے بچاؤ کے لیے عام طور پر اسپرین ایک کارگر علاج ہے لیکن پھر اسپرین کے ذیلی اثرات نمودار ہونے لگتے ہیں جس میں معدے کی خرابی اور اس سے خون رسنا ایک عام شکایت ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ متبادل کے طور پر ٹماٹر کا استعمال کیا جائے جو کہ پی ۳ جز کی بدولت خون میں تھکے بننے کے عمل کو ۷۲ فیصدی تک کم کر دیتا ہے۔ اس طرح ٹماٹو کیچپ میں موجود مادہ لائیکوپین چھاتی کے سرطان اور ہڈیوں کی بوسیدگی کے امکانات کو کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔


 


ٹماٹر کو سرخ رنگت عطا کرنے والا لائیکوپین جن اشیاء میں زیادہ ہوتا ہے وہ مرد حضرات کو غدہ مثانہ کے سرطان سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ ہمارا جسم تازہ ٹماٹر سے بڑی مقدار میں لائیکوپین جذب نہیں کرتا بلکہ اس کا اصل ذریعہ پاستاسوس اور یا کیچپ ہے۔ جس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پکے ہوئے یا غذائی شکل میں ٹماٹر زیادہ لائیکوپین فراہم کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔ تربوز اور  گلابی چکوترے سے بھی کہیں زیادہ




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160