لاہور گلشن اقبال پارک

Posted on at


 لاہور گلشن اقبال پارک


 



 


گلشن اقبال پارک لاہور کے بڑے پارکوں میں سے ایک ہے یہ علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع ہے یہ بہت خوبصورت اور وسیع پارک ہے اس کی سنگ بنیاد میجر جنرل ریٹائڑ محمد حسین انصاری نے رکھی اس میں داخل ہونے کے لیے ٹکٹ لینا پڑتی ہے اس پارک میں بچوں  کے جھولوں اور کھیلنے کا سارا انتظام موجود ہے


 



۔


اس کے علاوہ ایک جھیل بھی ہے جسکی  خوبصورتی دیکھنے کے قابل ہے لوگ اس میں کشتی کی سیر کرتے ہیں لیکن اس بات کا دھیان رکھنا چائیے کہ جھیل تھوڑی گہری ہے اکثر لوگ شرارتیں کرتے ہیں مثلا ایک دوسرے کو دھکے دینا وغیرہ جد سے نقصان ہو سکتا ہے۔


 



 


گلشن اقبال پارک میں ایک پلے گرؤانڈ بھی ہے جس میں لوگ کرکٹ یا اور مختلف گیمز کھلتے ہیں اس کے علاوہ مختلف قسم کے جانور بھی ہیں جن میں مور۔ بطحیں۔ہرن وغیرہ ہیں۔


 



 


پارک میں ایک خوبصورت آبشار ہے جس کے نیچے جگہ بنائی ہوئی ہے پانی گرتا ہے گرمیوں میں بچے بڑے اس کے نیچے نہاتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں بہت سارے پھول اور بہت پرانے درخت ہیں جو بہت خوبصورت نظارہ پیش کرتے ہیں۔


 



 


یہاں کھانوں والوں کے سٹال اور کینٹن نظر آئے گی جہاں آپ کو زیادہ قیمت والی اور غیر معیاری چیزیں نظر آئیں گی جس سے آپ کی صحت خراب ہونے کا خدشہ ہو گا اس لیے بہتر ہے کہ اچھے طریقے سے انجوائے کرنے کے لیے گھر سے بنی ہوئی چیزیں لے کر جائیں تا کہ آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آپ پریشانیوں سے بچے رہیں۔


 


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160