لیموں کے فائدے جلد کے لئے

Posted on at


 

لیموں ایک بہت ہی سستا پھل جو کہ پوری دنیا میں آرام سے مل جاتا ہے کو پوری دنیا میں اس کے بہترین ذائقے اور اس کی افادیت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. یہ نہ صرف کھانوں کو بہترین ذائقہ دیتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ یہ انسان کو مختلف بیماریوں سے بھی بچاتا ہے. لیموں میں وٹامن سی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ نہ صرف قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ کنسر ہونے سے رسک سے بھی بچاتا ہے . اس کے علاوہ یہ بہت سی جلد کی بیماریوں سے بھی انسان کو بچاتا ہے کچھ فائدے  مندرجہ ذیل ہے

لیموں میں سائٹرک ایسڈ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ میں وٹامن ک ہوتا ہے جو کہ جب جلد پر لگاے جاتے ہے تو وہ جلد کے اوپر  سے مردہ جلد کو ہٹا دیتے ہے جس سے چہرے پر چمک جا جاتی ہے.لیموں میں انٹی بکٹرائل قوت پیی جاتی ہے اسے جب کیل مہاسوں پر لگایا جاتا ہے تو یہ وہ کیل مہاسے ختم کر دیتا ہے اور جلد کو تارو تازہ کر دیتا ہے اس کے علاوہ لیموں جلد کے رنگ کو بھی ہلکا کرتا ہے اور جلد کے رنگ کو گورا کرتا ہے.

 لیموں جلد پر مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہونے والے داغوں کو بھی کم کرتا ہے اسے اگر ہر دو دن بعد چہرے پر لگایا جائے تو یہ داغوں کو کم کر دیتا ہے اور جلد اس طرح جوان نظر اتی ہے . لیموں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ جھریوں کے خلاف بھی بہت کار امد ہوتا ہے اور جھریوں کو ختم کرتا ہے



About the author

160