باورچی خانہ کی صفائی اور اسکی دیکھ بھال

Posted on at


با ورچی خانہکا فرش سرامک ٹائلز کا ہو تو صابن ملے گرم پانی سے دھو لیں اگر فرش پر داغ دھبے رہ جائیں تو کسی تو کسی سیال کلینزر کی مدد سے اسے صاف کر لیں۔ جب رات کو تمام کام ختم کر لیں تو سنک میں تھوڑا سا سوڈا ڈال کر پورا نلکا کھول دیں تا کہ پائپ میں جمع پورے دن کی گندگی اور چکنائی صاف ہو جاۓ اور لائن چوک نہ ہو۔ سنک کے اندر پانی کی نکاسی کے لیئے جو جالی لگی ہوتی ہے اسے ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کر لیں۔

کھانا پکانے اور کھلانے کے دوران کسی برتن میں پانی گرم کر لیں جبکہ کسی دوسرے برتن میں میں ڈٹر جنٹ صابن ڈال کر اسے تیار رکھیں اور جو برتن خالی ہوتے ہیں اسے دھو کر صاف کرتے ہوۓ رکھتی جائیں تا کہ باورچی خانہ میں گندے برتنوں کا ڈھیر نہ لگے۔ گوشت یا مچھلی کاٹتے وقت میز پر پیپر ٹاول، اخبار یا کوئی پلاسٹک کی تھیلی پھاڑ کر اسے پھیلا کر رکھیں اور اس کام سے فارغ ہوتے ہی بعد میں تمام کچرا ڈسٹ بن میں پھینک دیں۔

ڈسٹ بن کو ہفتہ میں ایک بار گرم پانی اور سرکہ سے دھوئیں۔ تا کہ اس میں سے داغ دھبے اور چکنائی نکل جاۓ۔ پھر سرف سے دھو کر دھوپ میں سکھائیں ایسے یہ صاف بھی ہو جاۓ گا اور بد بو بھی نہیں آۓ گی۔ الماریوں میں آج کل زیادہ تر پلاسٹک کے شیلف استعمال ہوتے ہیں ان کو نکال کر پلاسٹک کی چیزوں کی صفائی کرنے والی کریم سے صاف کرنا نہایت آسان ہو گا۔ اگر آپ ے باورچی خانے کی الماریاں لکڑی کی ہوں تو لکڑی کے بنے ہوۓ شیلف وغیرہ کی صفائی کے لیئے گرم پانی میں صابن ملائیں اور کسی برش کی مدد سے اسے صاف کر لیں اور پھر سوکھنے کے بعد اس پر اخبار بچھا لیں۔

جب پانی کا کام کریں تو الیکٹرک کی چیزیں ایک سائیڈ پر کر دیں تا کہ ان میں پانی نہ جاۓ اس لیئے ان کو ایسی چیزوں پر رکھنا چاہیئے جن کے نیچے رولر لگے ہوں۔ ڈبوں کو اور انکے ڈھکن کو پانی سے دھو کر خشک کریں اور پھر سامان ڈال کر ڈھانپ کر رکھیں اگر ڈبوں پر لکھی ہوئی پرچیاں پھٹ گئی ہوں تو انہیں دوبارہ لگائیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160