جو حصہ اول

Posted on at


جو پاکستان میں پیدا ہونے والی فصل ہے۔ یہ کافی مشہور غلہ ہے۔ اور پاکستان اور پاکستان کے باہر تمام علاقوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ جو کو مختلف زبانوں میں مختلف ناموں کے ساتھ پکارا جاتا ہے عربی میں اسے شعیر، بنگالی میں جب، سندھی میں جو اور انگلش میں اسے بارلے کہا جاتا ہے۔ جو انسانی جسم کے لیے کافی فائدہ مند اور مفید ہیں۔


 



 


جو میں گیہوں کی نسبت غذائیت کم ہوتی ہے لیکن جو گیہوں سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کو جس طرح سے بھی استعمال کیا جائے یہ بہت مفید ہے۔ بعض لوگ اس کی روٹی پکا کے کھاتے ہیں۔ اس کی روٹی مزیدار ہوتی ہے اور کافی فائدہ مند بھی اور اس کو پسند کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر دیہات کے لوگ اور بڑی عمر کے لوگ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں۔


 



 


جو کا دلیہ بھی پکایا جاتا ہے جو کہ بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ یہ معدہ کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ جو کے دلیے کو بھی عام دلیے کی طرح ہی پکایا جاتا ہے پہلے جو کو چکی پر دلیے کی طرح باریک کر لیا جاتا ہے پھر اس کو گھی میں بھون لیا جاتا ہے جب اس کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اس میں پانی ڈال کے اتنا پکایا جاتا ہے کہ یہ پوری طرح سے نرم ہو جائے پھر اس میں گڑ یا چینی شامل کر کے میٹھا کر لیا جاتا ہے۔ بعض لوگ اس کو پھیکا ہی کھانا پسند کرتے ہیں۔ دلیے میں اگر چینی یا گڑ کا جگہ شہد ڈال کے استعمال کیا جائے تو یہ سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160