جادو گروں کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں؟ حصہ دوئم

Posted on at


جادو گروں کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں؟ حصہ دوئم


 



 


کچھ ان لوگوں میں ٹھیک جادو گر ہوتے ہیں اور زیادہ ان لوگوں میں وہ لوگ ہوتے ہیں جو لوگوں کو بےوقوف بناتے ہیں اور ہزاروں روپے ان سے لوٹتے ہیں۔


گولی والی باجی۔


 



 


یہ عورت لوگوں کو بے وقوف بناتی تھی جو لوگ اپنا کام کروانے اس کے پاس آتے تھے یہ ان سے کہتی تھی کہ جن جن پر شک ہے ان کا نام ان پرچیوں پر لکھ دو وہ ان سے تین نام لکھواتی تھی اور ان کو آٹے میں ملا کر ان کی پرچیں بنا لیتی تھی اور گولیوں کو پانی میں ڈال دیتی تھی اور جو پرچی اوپر آتی تھی کہتی تھی کہ بس اس نے تم پر کچھ کیا ہے یعنی جادو وغیرہ۔


 



 


اس کے پاس میڈیا کا ایک بندا گیا اور اس نے اس کو ایسا ہی کرنے کو کہا اس نے پرچی پر تین نام لکھے اور تینوں پرچیوں پر ایک جیسے نام لکھے اور وہ پکڑی گئی انہوں نے اس گولی والی باجی سے کہا کہ تمہارے موقلوں نے تمہیں اس کے بارے میں کیوں نہیں بتایا کہ پرچیوں پر ایک جیسے نام ہیں اور اس سے پوچھا کہ وہ یہ سارا ڈرامہ کیسے کرتی ہے تو اس نے بتایا کہ وہ تینوں پرچیوں پر ایک جیسے نام لکھتی تھی اور آٹے میں ملا کر ان پرچیوں کی گولیاں بناتے تھی اور ان میں سے ایک اس آٹے کی گولی بناتی تھی جس میں تھرموپول ملا ہوتا تھا اور جب یہ ساری  گولیاں پانی میں ڈالتی تھی تو جو گولی تھرموپول والی ہوتی تھی ہلکی ہو کر اوپر آجاتی تھی اور لوگ سمجھتے تھے کہ میں نے ان آٹے کی گولیوں پر کوئی عمل کیا ہے جو یہ گولی اوپر آگئی ہے اور اس نے ہی اس پر کوئی جادو یا اس طرح کا عمل کروایا ہے جس سے اس کو کوئی نقصان پہنچے۔



About the author

160