کمپیوٹر کی صفائی اور دیکھ بھال احتیاط سے کریں

Posted on at


کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے زیر استعمال کمپیوٹر تو کبھی کبھار بڑے پیار، احتیاط اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے خاص طور پر گرمیوں میں جب گرم موسم کی وجہ سے پروسیسر نمی کا اخراج کر سکتا ہے خصوصاً اس وقت آپ کے کمپیوٹر کے اندرونی جانب گردوغبار نے مستقل گھر بنا لیا ہو۔ اگر کوئی ڈیسک ٹاپ پی سی سارا دن چلتا رہے اور اسے قالین کے کسی گرد آلود کونے میں رکھا گیا ہے تو یہ گرد کا بہ آسانی شکار بن سکتا ہے۔ نیز اردگرد اگر کوئی سگریٹ نوش موجود رہتا ہے تو پھر کمپیوٹر کی سطح پر دھوئیں کی خفیف سی تہہ بھی جم جائے گی۔ جبکہ پاور بلاک میں نصب پنکھے، پروسیسر اور گرافک کارڈ کو بھی نقصان پہنچے گا۔ پروسیسر میں خاموشی کے ساتھ چلنے والے پنکھے کے بلیڈ انتہائی باریک ہوتے ہیں جن پر ایسی چیزوں کا اثر بڑی تیزی سے ہوتا ہے۔


 


 ایک کمپیوٹر میگزین کے ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ گرد کے سبب پنکھا خشک ہو کر چلتا رہتا ہے اور اس کے بال بیئرنگ میں خشکی بیٹھتی چلی جاتی ہے جس سے اس کی رفتار میں کمی آنے لگتی ہے جس کے نتیجے میں پروسیسر بہت زیادہ گرم ہو جاتا ہے، کمپیوٹر سستی کے ساتھ چلتا ہے اور بعض حالات میں پورا سسٹم بیٹھ جاتا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین نے کچھ ہدایات تجویز کی ہیں جن پر عمل کر کے پروسیسر اور پنکھے کی حدت کو نارمل رکھا جا سکتا ہے لیکن پی سی کی دیکھ بھال کرتے ہوئے نو آموز افراد کے لیے یہ سنہرا اصول سب سے پہلے قابل توجہ ہے کہ کبھی چلتے ہوئے سسٹم میں صفائی کی کوشش نہ کریں بلکہ کمپیوٹر کو آف کرنے کے بعد بڑی احتیاط کے ساتھ کھولیں اور ہلکے ہاتھوں سے اس کی صفائی کریں کیونکہ جارحانہ انداز اختیار کرنے سے مختلف پرزوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔


 


 یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ پرانی طرز کے ٹیوب مانیٹرز کے برعکس فلیٹ اسکرین مانیٹرز والے کمپیوٹرز کی صفائی ذرا مختلف ہوتی ہے۔ نئے افراد گلاس کلینرز کا استعمال قطعی مت کریں کیونکہ ایل سی ڈی مانیٹرز کے میٹ پینلز بڑے حساس ہوتے ہیں خصوصاً ڈیوائسز جن کی سطح شیشے کی ہوتی ہے۔ کمپیوٹر تیار کرنے والے ادارے ہلکے سے نم کپڑے سے صفائی تجویز کرتے ہیں لیکن اگر مائیکرو فائبر کپڑا استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ کمپیوٹر ایک قیمتی چیز ہے لہٰذا اس کی اسی طرح حفاظت کریں۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160