باورچی خانہ کی صفائی

Posted on at


باورچی خانےمیں فریج یا ڈیپ فریزر کا اوپری حصہ کریم یا کلینزر سے صاف کرنا چاہیئے۔ اسطرح یہ چمک جاتے ہیں۔ اپنے ریفر یجریٹر کا اندرونی حصہ صاف کرنے کے لیئے پہلے بجلی کا بٹن بند کر کے پلگ نکال لیں۔ اسکے بعد گرم پانی سے پونچھ کر ڈش واشنگ لیکوئیڈ سے صاف کریں۔ اگر یہ دستیاب نہ ہو تو ایک چمچ سوڈا پانی میں ملا کر اسے صاف کر دیں۔ واضح رہے کہ کھانے میں مضر صحت جراثیم بھی جلدی پیدا ہو جاتے ہیں۔

جب فریزر کو صاف کرنا ہو تو پہلے یہ دیکھے اس میں کتنی برف جمی ہوئی ہے۔ اگر زیادہ برف جمہ ہوئی ہو تو اسے ڈی فراست کر لیں۔ سب سے پہلے سوئچ نکال لیں اسکے بعد فریزر کا دروازہ کھولیں اور اس میں گرم پانی رکھ دیں تا کہ برف پگھل جاۓ۔ اب فریزر کو صاف کرنے والی چھری سے اس کی برف کو اکھیڑ دیں۔ فریزر کو صاف کرتے وقت کبھی بھی کوئی نوکدار چیز استعمال نہ کریں۔ نہیں تو سوراخ ہو سکتا ہے۔ اورگیس بھی لیک ہو گی۔ گر گیس لیک ہونا شروع ہو گئی تو آپ لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

باورچی خانے میں لگے ایگزاسٹ پنکھے عموماً تیل اور گھی کی وجہ سے چکنے ہو جاتے ہیں۔ پنکھے کے پر کا حصہ نکال کر اسے سرف ملے گرم پانی سے صاف کریں اسکے بعد خشک ہونے تک پنکھا نہ چلاۓ۔ برتنوں پر ہمیشہ ایسا کلینزر استعمال کریں جو ریتیلا نہ ہو بلکہ سافٹ ہو کیونکہ اگر ریتیلا ہو گا تو یہ برتنوں کو خراب کر دے گا۔ اگر آپ کے برتنوں پر خراش پڑ گئی ہین تو اسے نرم کپڑے سے رگڑیں۔ خراشیں ختم ہو جائیں گی۔ برتنوں کو دھونے کے بعد فوراً خشک کر لیں ورنہ بد نما دھبے لگ جائیں گے۔

چینی کے قیمتی برتنوں کو بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں ہمیشہ نیم گرم پانی اور کسی اچھے سے کلینزر سے صاف کرنا چاہیئے۔ چینی کے برتنوں کی صفائی کے لیئے نرم کپڑا استعمال کریں۔ چینی کے تمام برتنوں کو ایک ساتھ نہیں دھونا چاہیئے بلکہ انہیں الگ الگ دھوئیں۔

 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160