تھوڑی سی محنت سے گھر بیٹھے میک اپ کریں

Posted on at


میک اپ خواتین کے چہروں پر خوشگواری ہی نہیں بکھیرتابلکہ انکی شخصیت کو ممتاز بھی بناتا ہے  

شرط یہ ہے کے میک اپ کرتے وقت نفاست اور ترتب کا خیال رکھا جائے اسی لئے کہا جاتا ہے کہ میک اپ کرنا بھی ایک فن ہے تھوڑی سی جستجو اور محنت کے بعد اپ بھی یہ فن سیکھ سکتی ہیں جس طرح چہرے کی بناوٹ بالوں کی تراش خراش پر اثر انداز ہوتی ہے اسی طرح میک اپ کی سلسلے میں بھی چہرے کی بناوٹ اہمیت حاصل ہے بناوٹ کے اعتبار سے چہروں کی اقسام کو گول ، مستطیل نما اور بیضوی چہرہ کہا جا سکتا ہے۔  

میک اپ کا آغاز کرنے سے قبل چہرے کے فیشیل اور ابروؤں کی تھریڈنگ سے فارغ ہو جا نا چائیے اگر آپ فیشیل نہیں دے سکتیں تو چہرے کو کلئیرنگ کے بعد دھو لیںاور موئسچرائزر لگا لیں کیونکہ میک اپ ہمیشہ صاف ہموار اور مرطوب جلد پر کرنا چائیے آپ کے چہرے پر سیاہ دھبے نظر آئیں تو انکے اوپر سفید کریم لگائیں جس کے بعد چہرے کے ہم رنگ فاؤنڈیشن لگائیں اسکا صحیح اندازہ کرنے کے لئے تھوڑا سا فاؤنڈیشن کلائی کی سیدھی جانب یا گردن پر لگا کر ٹیسٹ کر لیں اگر آپ کی رنگت سانولی ہو تو ہلکے رنگ اور گوری ہے تو زرا گہرے رنگ کا فاؤنڈیشن مناسب رہے گا۔

: فاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ

 فاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے دھبوں اور نقطوں کی صورت میں پیشانی کے وسط ناک ٹھوڑی اور رخساروں پر لگائیں پھر اسے اچھی طرح ملیں یہاں تک کہ جلد میں جزب ہو جائے اب فیس پاؤدر کاٹچ دیں جس کا رنگ فاؤنڈیشن کی مناسبت سے ہونا چائیے ۔

 

:آنکھوں کا میک اپ 

فاؤنڈیشن کے بعد آنکھوں کا میک اپ شروع کریں آنکھ کا خط کاجل سے بنائیں پھر کپڑوں کے ہم رنگ شیڈ کا استعمال کریں سبز اور سرمئی رنگ کا آئی شیڈو عموماَ ہر رنگ کے کپڑوں کے ساتھ اچھا لگتا ہے آنکھوں کے میک اپ کے آخر میں مسکارا لگانا نہ بھولیں ۔

 

:لپ اسٹک

اب ہونٹوں کا نمبر ہے لپ سٹک لگانے کے لئے لپ پنسل سے ہونٹوں کا بیرونی خط بنا لیں تاکہ اسکی بناوٹ نمایاں ہو سکے پھر خطوط کے مطابق کپڑوں کے ہم رنگ لپ ا سٹک لگائیں عنابی رنگ کی لپ اسٹک ہر رنگ کے کپڑوں سے مطابقت رکھتی ہے لپ اسٹک کے اوپر گلوز لگانے سے اس میں چمک پیدا ہو جا تی ہے۔ اب آخر میں اپنے چہرے کی بناوٹ کا اندازہ کر کے بلش آن لگائیں یہ بات یاد رکھیں کہ دن اور شام کی تقریبات کے لئے ہلکا میک اپ اور رات کی وقت گہرا میک اپ کریں۔

 

 :میک اپ کے چند اور نکات

٭ اگر بروؤں کی ہڈی بہت نما یاں ہو توپپوٹے پر گہرے رنگ کا آئی شیڈ لگائیں۔

٭اگر ناک اور چہرے کے ارد گرد باریک لکیریں ہوں تو انہیں چھپانے کے لئے موئسچرائزر لگائیں پھر چند منٹ کے وقفے کے بعد سفید اور زردی مائل کریم لگا کر فاؤنڈیشن استعمال کریں۔

٭ناک ذیادہ چوڑی ہے تو اسکے اطراف میں بلش آن لگائیں اور انکھوں پر آئی شیڈ و لگاکر اسے آنکھوں کے بیرونی کونوں سے باہر تک اور ناک کے شروع ہونے والے حصے کی طرف پھیلا دیں ۔

٭ اگر چہرہ پتلا اور لمبا ہے تو گالوں کے ابھار کے لئے پہلے رخسار کی ہڈی پر سفید اور زردی مائل کریم لگائیں پھر بلش آن لگائیں۔



About the author

ayesha-rehman

I am Ayesha Rehman its enough to describe me..

Subscribe 0
160