جو حصہ آخر

Posted on at


جو کے مختلف قسم کے استعمال آپ کو بتائیں ہیں لیکن جو سے ایک اور بہت ہی مشہور چیز تیار ہوتی ہے جو کہ بکثرت استعمال ہوتی ہے اسے جو کے ستو کہا جاتا ہے۔ جو کے ستو پاکستان کے تمام علاقوں میں بہت زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر جو کے ستو کو شکر کر شربت میں ڈال کے استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ موسم گرما کا مشہور مشروب سمجھا جاتا ہے اور بطور مشروب اسے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ بچے، بڑے اور بوڑھے تمام لوگ اسے بہت شوق سے پیتے ہیں۔


 



 


جو کے ستو تیار کرنے کا طریقہ؛


سب سے پہلے جو کو بھون لیا جاتا ہے پھر اسے ٹھنڈا ہونے پر چکی پر باریک پیس لیا جاتا ہے۔ اس کو اتنا پیسا جاتا ہے کہ یہ بھوسی کی شکل اختیار کر لیں۔ اس بھوسی کو جو کے ستو کہا جاتا ہے۔


 



 


جو کے ستو بھی تاثیر میں ٹھنڈے ہوتے ہیں اس لیے یہ گرمیوں میں پیاس کو تسکین بخشنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ پاکستان میں آپ کو موسم گرما میں ستو اور شکر کا شربت تیار کرنے والی دکانیں آپ کو جگہ جگہ پر نظر آئیں گی۔ یہ شربت صرف بازاروں سے ہی نہیں ملتا بلکہ گھروں میں بھی باآسانی تیار کیا جاسکتا ہے۔


 



 


ستو کا شربت گرم بخاروں میں انتہائی مفید ہے۔ لوگ اسے گرمیوں میں کریلے، آم، خربوزے اور تمام ایسی چیزیں کھانے کے بعد استعمال کرتے ہیں جو جسم میں گرمی پیدا کرتی ہیں۔ ستو کو دستوں میں بھی استعمال کرایا جاتا ہے۔ یہ دستوں کو بھی خاص فائدہ پہنچاتے ہیں۔ لیکن جو کے ستو کا استعمال سرد مزاج لوگوں کے لیے مضر ہے۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160