حبشہ کی طرف ہجرت

Posted on at


ہجرت کے معنی اپنا وطن یا ملک چھوڑ کر کسی دوسرے ملک یا وطن میں جا کے رہنا ہجرت ہے۔کسی نیک کام یا اللہ کی رضہ کے لیے اپنا شہر چھوڑ کر جانا بھی ہجرت ہے،  حبشہ افریقہ کا ایک ملک ہے[ جو اب ایتھوپیا کے نام سے مشہور ہے]اس کےبادشاہ کو نجاشی کہا جاتا تھا۔قریش کے ظلم وستم کے باوجود مسلمان اسلام سے وابستہ رہے۔ جب قریش کی چالیں نا کام ہوئی تو قریش نے مسلمانوں پر ظلموں وستممیں مزید اضافہ کر دیاجب آپؐ نے یہ سب دیکھا تو آپؐ نے مسلمانوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کی اجازت دے دی اور فرمایا کہ جو چاہے وہ حبشہ کی طرف ہجرت کر سکتا ہے اور وہاں جا کر اطمینان اور سکون سے زندگی گزار سکیں اور آپؐ نے فرمایا کہ وہاں کا بادشاہ بہت رحم دل ہے تو آپؐ کی اجازت سے گیارہ مرد اور چار عورتوں نے ہجرت کی اس میں حضرت عثمانؓ اور اُن کی زوجہ محترم حضرت رقیہؓ بھی شامل تھی۔ یہ حبشہ کی طرف پہلی ہجرت تھی۔                                                                                                                                                       اس طرح حبشہ کی طرف اور بھی مسلمان بھی جانے لگے اور اسلام بھی پھیلتا رہا لیکن دنوں کے بعد مسلمانوں کو خبر ملی کہ مکہ کے سارے لوگ مسلمان ہو گئے ہیں تو جو لوگ حبشہ کی طرف ہجرت کر کے گئے تھے وہ مکہ واپس آ گئے تو وہاں آ کر پتہ چلا کے یہ خبر غلط تھی۔قریش کے ظلم وستم جب برداشت سے باہر ہو گئے تو مسلمانوں نے دوبارہ حبشہ کی طرف ہجرت کی اس مرتبہ ۸۳مردوں اور ۱۹عورتوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی قریش نے ان کا پیچھا کیا لیکن مسلمان جب حبشہ پہنچ گئے تو وہاں کے بادشاہ نجاشی نے ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا یہ نبوت کا چھٹا سال تھا۔                                                  مکہ کے کافروں  سے یہ صورتِ حال برداشت نہیں ہوئی تو انہوں نے بادشاہ نجاشی کے پاس پیغام بھیجا کہ ان کے ملک کے چند لوگ بھاگ کر یہاں آئے ہیں جنھوں نے اپنے باپ دادا کا دین چھوڑء دیا ہے تو بادشاہ نے مسلمانوں کو اپنے دربار میں بلایا اور اُن سے صورتِحال کی وضاحت چاہی تو مسلمانوں کی طرف سے حضرت جعفر طیارؓ نے ایک بڑی پُر اثر میں تقریر کی آپ نے فرمایا :اے بادشاہ ہم لوگ جاہل تھے بتوں کی پوجا کرتے تھے حرام کھاتے تھے اور گناہوں کے عادی تھے اور پڑوسیوں کا حق مارتے تھے نجاشی نے حضرت جعفر طیارؓ سے کہا کہ اپنے نبیؐ پر نازل ہونے والا کلام سنائیں اس طرح اُس کو یقیں ہو گیا اور نجاشی بھی اسلام لے آیا اور مسلمان ہو گیا۔  

 



160