انگلیاں بولتی ہیں

Posted on at


دست شناسی دنیا کے قدیم ترین علوم میں سے ایک ہے۔ عرصہ دراز سے ہی ہاتھ دیکھ کر قسمت کا احوال بتانے اور جو تشیوں سے اپنی ہتھیلی کی لکیروں میں پوشیدہ مسقبل کے بارے میں جاننے کا رواج رہا ہے۔ مستقبل جاننے کے لیئے اس رجحان نے ہر دور میں اپنی اہمیت منوائی ہے۔ تاہم آج کے جدید سائنسی دور نے انگلیوں کی لکیروں میں انسان کے سماجی مستقبل کے بجاۓ اسکی آئیندہ زندگی میں پیش آنے والی بیماریوں اور صحت کے معاملات کی تلاش شروع کر دی ہے۔

انسان کے دائیں ہاتھ کی انگلیوں کی لکیروں میں اسے پیش آنے والے امراض کی پیشگوئی موجود ہے۔ لہذاٰ اگر انگلیوں کی ان لکیروں کو سائنسی طرح سے دیکھا جاۓ تو ایسے آنے والے امراض کا پتہ چلا کر ان سے محفوظ رہنے کی حفاظتی تدابیر استعمال کی جاۓ۔ انگلیوں کے ابھار اور انکی لکیروں کے سائنسی تجزیے کی رو سے فرد کی خراب صحت، درمیانی عمر اور بڑھاپے میں اسکو لا حق ہونے والے ممکنہ امراض کا پتہ چلا سکتے ہیں۔ شکم مادر میں بچے کی انگلیوں اور ہتھیلی کے ابھار اور  انکی لکیریں حمل ٹھہرنے کے ۱۲ سے ۱۹

ہفتوں کے دوران بنتی ہے۔

اس دوران ہر انگلی کے، حرام مغز کے زریعے اپنے دماغ کے تشکیل پانے والے مختلف حصوں سے رابطے رہتے ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے شکم مادر میں اس فرد کی نشو و نما درست اور صحت مند خطوط پر ہو سکی تھی یا نہیں۔ مستقبل میں پیش آنے والے امراض کا خطرہ وہ کہیں شکم مدر سے ہی لے کر تو پیدا نہیں ہوا ہے۔ انگلی کے پوروں پر آنے والی لکیروں میں اگر بہت زیادہ فرق ہو تو یہ خطرہ اتنا ہی زیادہ ہو جاتا ہے۔ کہ شکم مادر میں اسکی نشوو نما صحت مند انداز میں نہیں ہو سکی ہے۔ اور یوں وہ مسلسل جاں لیوا امراض لا حق ہونے کے خطرے سے دو چار رہے گا۔

 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160