نظریہ پاکستان کے مخالفین کے منہ پر زناٹے کا طمانچہ ہے

Posted on at


نظریہ پاکستان کے مخالفین کے منہ پر زناٹے کا طمانچہ ہے



کیا  عجب اتفاق ہے کہ دنیا ابھی اس اعتراف جرم کی صدا سے گونج رہی تھی کہ متعدد بار حکومت میں رہنے والی جماعتیں بی جے بی اور راشٹریا سیوک سنگھ نہ صرف دہشت گرد تنظیمیں ہیں بلکہ باقاعدہ دہشت  گردی کو فروغ دینے کے لئے کیمپ چلا رہی ہیں۔ انہی کی تربیت یافتہ ہندو دہشت گرد بھارتی مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں۔ اور انہی دہشت گردوں نے سمجھوتہ ایکسپریس، مکہ مسجد اور مالیگاؤں میں دہشت کی آگ روشن کی۔



بھارتی وزیر داخلہ کے بیان اور بھارتی وزیر خارجہ کی توثیق کے بعد بھارت کے نامور اداکار شارخ خان  نے بھارتی سیکولرازم کے چہرہ سے پردہ ہٹا کر رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ ان دونوں باتوں اور اعترافات کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ محض دو باتیں ہی نہیں در حقیقت ایک ذناٹے دار طمانچہ ہے۔ ان حلقوں کے منہ پر ’جنگ آزادی‘  میں حصہ لیا لیکن اسے بھارتی تو دور کی بات ’سیکولر‘ بھی ماننے کو کوئی ہندو حلقہ تیار نہیں ہے۔




اپنے ایک مضمون میں اس اداکار نے لکھا ہے کہ  اپنے ّ آپ کو ایک لیبرل بھارتی ثابت کرنے کے لئے اس نے اپنے بچوں کے ایسے نام رکھے ہیں ّ جو صرف مسلمان کی پہچان نہ ہوں بلکہ ہندوؤں کہ ہاں بھی قابل قبول ہوں لیکن بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعتوں نے اسے بھارت کے ساتھ غیر مخلص قرار دیا اور اسے پاکستان کا ایجنٹ قرار دیا گیا اور دیگر دھمکیوں کے ساتھ ساتھ اسے واپس اپنے آبائی علاقے پاکستان میں جانے کو بھی کہا گیا۔



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160