بچوں کو لالچ دینا

Posted on at


بچوں کو لالچ دینا


 



 


اکثر ہم بچوں کو لالچ دیتے ہیں کہ تم یہ کام کرو گے تو میں تمہیں پیسے یا کوئی ٹافی۔چاکلیٹ۔بسکٹ یا اس قسم کی چیز دوں گا اس سے بچوں میں لالچ آتا ہے اور وہ ہر کام کرنے سے پہلے اپنے ماں باپ یا قریبی رشتوں سے اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ وہ جب بھی کوئی کام کرے تو اس کو کوئی چیز ملے گی  یہ بات بچوں کے لیے نہایت نقصان دہ ہوتی ہے اور ہم ان کی تربیت غلط کر رہے ہیں اسطرح بچے میں لالچ پیدا ہوتا ہے۔


 



 


اکثر ہم یہ باتیں نوٹ نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ پتہ نہیں اس میں یہ عادت کہاں سے آ گئی ہے ہم نے تو کبھی اس کے ساتھ ایسا نہیں کیا پھر جوں جوں بچہ بڑا ہوتا ہے اس کی یہ عادت پختہ ہوتی جاتی ہے اور وہ جتنا مرضی بڑا ہو جائے اس کی یہ عادت نہیں بدلتی یہ عادت اس کی مختلف باتوں میں تبدیل ہو جاتی ہے مثلا وہ بڑا ہو کر رشوت جیسے گندے کام کا سہارا لیتا ہے اور ہو کام کرنے سے پہلے رشوت کا مطالبہ کرتا ہے یا جلد سے جلد امیر ہونے کے لیے شوڑؑٹ کٹ راستے اپناتا ہے جن سے بعض دفعہ بہت بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ لالچ کا عادی ہوتا ہے اور اس بات کو اپنی زندگی کا معمول یا حصہ سمجھتا ہے۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160