پاکستان کی کرکٹ

Posted on at


دوستو آج میں اپ کو پاکستان کی کرکٹ کے بارے میں کچھ بتانا چاہتا ہوں.پاکستان کی کرکٹ جیسا کے سب جانتے ہی ہیں کے بہت غیر متوقع ہوتی ہے ہمیشہ سے.کبھی تواتنی اچھی ہوتی ہے کے کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا اوراور کبھی اتنی بری کے چوٹی سی ٹیم سے ہی ہار جاتی ہے.جیسا کے ٢٠١٣ میں زمبابوے سے ٹیسٹ میچ ہار گی تھی.اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کے ایشیا کپ میں انڈیا سے جیت گی تھی.



پاکستان کی عوام میں کرکٹ کا بہت جنوں پایا جاتا ہے.جب بھی کوئی میچ ہوتا ہے تو پاکستان کی عوام ماضی کی پرفارمنس کو بھلا کے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے.



کہا جاتا ہے کے پاکستان کی بری پرفارمنس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کے پاکستان میں کوئی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوتی.پاکستانی ٹیم کو دوسری ٹیم سے کھیلنے کا بہت ہی کم موقع ملتا ہے.دوسرا یہ بھی ہے کے پاکستان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس باقی انٹرنیشنل ٹیموں سے کافی کم ہوتی ہے.



پاکستان میں اب پریمیر لیگ شروع کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں.اس پریمیر لیگ سے پاکستان کی کرکٹ کو کافی فائدہ ہو سکتا ہے.پریمیر لیگ کھیلنے سے ایک تو کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہوگی دوسرا پاکستان میں کرکٹ کو فروغ بھی ملے گا. پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہمیشہ سے یہی مسلہ رہا ہے کے وہ اپنی پرفارمنس کو برقرار نہیں رکھ پاتے. مطلب کے اگر ایک میچ میں کوئی کھلاڑی اچھی پرفورمنیک دے دیتا ہے تو ووہی کھلاڑی اگلے میچ میں اتنی ہی بری پرفارمنس دیتا ہے.



اس بات میں کوئی شک نہیں کے پاکستان کے کھلاڑیوں میں جوش جذبے اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے سب کچھ موجود ہے پاکستان کے پاس لیکن بس ان کھلاڑیوں کو اپنے آپ میں بہتری لانی ہوگی اور اپنی خامیوں کو پہچاننا ہوگا اور ان خامیوں کو دور کرنا ہوگا تب ہی پاکستان کی ٹیم آگے بڑھ سکتی ہے اور کسی بھی ٹیم کو کسی بھی جگہ شکست دے سکتی ہے


.



About the author

160