ہماری جھیل کی مچھلیاں

Posted on at


ہماری جھیل ایک بہت ہی خوبصورت جھیل ہے اور اس میں بہت سی مچھلیاں بھی پائی جاتی ہیں یہ جھیل تربیلا ڈیم کے نام سے جانی جاتی ہے اور اس میں بہت سی کشتیاں چلانے والے اپنی روزی روٹی بھی کماتے ہیں اور دور دور سے انے والے لوگ انہیں کشتیوں پر اس جھیل میں سفر کرتے ہیں

 

ہماری جھیل کا پانی بہت ہی ٹھنڈا اور صاف ستھرا ہے اور اتنا ٹھنڈا ہوتا ہے کہ جیسے کسی نے اس پانی میں ابھی ابھی برف ڈالی ہو ہماری جھیل کی رونق اس وقت دوبالا ہو جاتی ہے جب جھیل کا پانی فل ہو جاتا ہے اور یہ جون،جولائی کے ماہ میں فل ہو جاتی ہے کیوں کہ جب ساون کی موسلا دھار بارشیں ہوتی ہیں تو پہاڑوں اور ندی نالوں کا پانی بھی اسی میں شامل ہو جاتا ہے

جولائی کے ماہ میں جب جھیل فل ہو جاتی ہے تو جھیل پر انے والے لوگوں کا رش قابل دید ہوتا ہے اور ہر طرف میلے کا سما ہوتا ہے اور روزی روٹی کمانے والے بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں بعض لوگ کشتیوں پر سیر کرتے رہتے ہیں اور بعض لوگ کھانے پینے کی چیزوں پر زور دیتے ہیں اور بعض لوگ تو اپنے اپنے گھروں سے ساتھ کھانے پینے کا سامان لے کر اتے ہیں اور کچھ لوگ وہی پر خود کھانا پکانا پسند کرتے ہیں

لیکن جب پانی کم ہونے لگتا ہے تو لوگوں کا رش بھی کم ہوتا جاتا ہے اور کرتے کرتے جب سردیوں کا موسم اتا ہے تو اس جھیل میں عجیب سی اداسی چھا جاتی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے یہ جھیل اب کبھی آباد نہیں ہوگی

ہماری جھیل میں بہت سی مچھلیاں بھی پائی جاتی ہیں جن میں ،چائنا مچھلی،ٹھپری ،ٹراؤود،بگ ہیڈ ،بام،سول مچھلی شامل ہیں بہت سے لوگ مچھلی سارا سال کھانا پسند کرتے ہیں اور جب وو خود شکار کرتے ہیں تو ان کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے لوگ اس جھیل میں منوں کے حساب سے مچھلیاں پکڑتے ہیں اور خود کھانے سے ساتھ ساتھ دکان داروں پر فروخت بھی کرتے ہیں

ہماری جھیل میں ہر سال کوئی نہ کوئی انسان ڈوب کر اللہ کو پیارا ہو جاتا ہے اور یہ خاص طور پر گرمیوں میں ہوتا ہے جب گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے تو لوگ اپنی گرمی مٹانے اسی جھیل میں نہانے جاتے ہیں اور اس دوران جن لوگوں کو تیرنا نہیں اتا وو ڈوب جاتے ہیں اور اپنے پیچھے بہت بڑا غم چھوڑ جاتے ہیں اس لئے آپ سب بھی ضرور احتیاط کیجیے اگر نہانے جائیں تو کوئی جیکٹ وغیرہ ضرور ساتھ لے جائیں تاکہ آپ بھی ڈوبنے سے بچ سکیں اور زیادہ گہرے پانی میں نہ جائیں شکریہ 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160