پاکستان بننے کا سبب: مسلمانوں پر ہندو مظالم ۔

Posted on at



پاکستان بننے کا سبب: مسلمانوں پر ہندو مظالم ۔



میرے پچھلے بلاگ   {نظریہ پاکستان کے مخالفین کے منہ پر زناٹے کا طمانچہ ہےمیں دی گئی دو مثالیں ایسی ہیں جن کو قدرت اہل پاکستان کے سامنے پیش کرکے انہیں ایک اور موقع فراہم کر دیا ہے کہ اس بات کا اقرار کر لین کہ پاکستان اس خطے کے مسلمانوں کے لئے ایک نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے اور جو اس بات سے انکار کرتا  در حقیقت وہ کفران نعمت کر رہا ہے۔ ان دو مثالوں سے پہلے بھی جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ ہوتا رہا وہ بھی ان عقل کے اندھوں کے سامنے ہے جس میں گجرات کے مسل کش فسادات میں بھارتی مسلمانوں کا قتل عام جس میں کانگرس کے حامی مسلمانوں کو بھی زندہ جلا دیا گیا تھا.



بابری مسجد  کا واقعہ، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم، کیا اس بات کا ثبوت نہیں ہیں کہ بھارت ایک نام نہاد سیکولر ریاست نہیں در حقیقت یہ ایک متعصب ہندو ریاست ہے جو اپنے ہا اقلیتوں کو بزور قوت دبا کر رکھنا چاہتی ہے جبکہ ہندو انتہا پسند جماعتوں کو  یہ ہدف ہے کہ بھارتی مسلمانوں کی اکثریت کو سیکولرازم کے راستے پہلے بے دین کیا جائے اس کے بعد ہندو مزہب کے دروزے ان پر کھولیں جائیں۔




 حقیقت یہ ہے کہ جناب قائداعظم محمد علی جناح اور حضرت علامہ اقبال اور ان کے رفقاء کی بصیرت ہی تھی جس نے آج سے کئی دہائیوں قبل ہی اس بات کا ادراک کر لیا تھا کہ ہندو کبھی مسلمانوں کو دل سے قبول نہیں کرے گا۔ یہی وہ بات تھی جس کی وجہ سے قائد اعظم نے کانگرس کو چھوڑ کر مسلم لیگ میں آنے کا فیصلہ کیا تھااور پھر ایک مسلسل جدوجہد کے بعد قیام پاکستان کے زریعے اس خطے کے مسلمانوں کو ایک ایسا وطن میسر آیا جہاں پر مسلمان اپنے دین کے مطابق زندگیاں گزار سکتے ہیں۔




چشم تصور سے دیکھا جائے کہ خا کم بدہن اگر پاکستان کا قیام عمل میں نہ آتا تو آج اس خطے کے مسلمانوں کی کیا درگت بن رہی ہوتی۔
 



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160