پشاور میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ

Posted on at


پاکستان میں دہشت گردی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جو کہ کسی کو خاص لگے کیوں کہ آئے دن پاکستان میں دہشت گردی کے واقعیات ہوتے رہتے ہیں لیکن آج جو واقعہ لاہور میں ہوا اس کی مثال بلکل نہیں ملتی کیوں کہ آج جو حملہ ہوا اس میں ١٢٩ بچوں کی جان گئی اور بہت سے زخمی ہووے ،آخر یہ دہشت کون ہیں اور کہاں سے اتے ہیں ؟؟؟ کیا ان کا ٹھکانہ ہم لوگ جانتے ہیں ؟؟ اگر ہم جانتے ہیں تو کیوں ہم ان لوگوں کو انتقام کا نشانہ نہیں بناتے ؟؟کیوں انکو نہ معلوم مقامات پر لے جاتے ہیں اور ان کا ہماری عوام کو نہیں معلوم ہوتا کہ وؤ کہاں گیے ،ان کو کیوں عوام کے سامنے سولی پر نہیں لٹکایا جاتا ؟؟؟



انہی باتوں کو دیکھ کر ہر کوئی یہی خیال دماغ میں لاتا ہے کہ یہ دھماکے ہماری حکومت ہی کروا رہی ہے اگر حکومت ان تمام دہشت گردی کے واقعیات میں ملوث نہیں ہے تو آج سے پہلے جتنے بھی دہشت گرد حملے ہووے ہیں اور جن دہشت گردوں کو بھی پکڑا جاتا ہے انھیں سرے عام سڑکوں پر لایا جائے اور جیسا عوام کہے ویسا ہی کیا جائے تا کہ آیندہ کسی کی یہ مجال نہ ہو کہ وؤ دہشت گرد حملے کر سکیں یہ ہماری ہی حکومت کی کمزوری ہے جس کی وجہ سے ہر ہفتے میں کسی نہ کسی شہر میں ایک دھماکہ ضرور ہوتا ہے اور خاندانوں کے خاندان اجڑ جاتے ہیں ،اسی لئے اگر حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی ختم ہو جائے تو سب سے پہلے جو دہشت گرد پکڑے ہووے ہیں انھیں عبرت کا نشان بنایا جائے تا کہ آیندہ کسی بھی دہشت گرد کو یہ جرت نہ ہو کہ دوبارہ ایسا واقعہ ہو ،آپ سب بھی اپنی رائے ضرور دیں دہشت گردوں کے ساتھ کیا کرنا چاہئے ،انھیں نامعلوم مقامات پر لے جا کر چھوڑ دیا جائے یا انھیں عوام خود اپنے ہاتھوں سے عبرت کا نشان بنائے ؟؟؟؟



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160