جادو گروں کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں آخری حصہ

Posted on at


جادو گروں کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں آخری حصہ


 



 


اسطرح کا ایک واقعہ ہمارے جاننے والے ایک دوست ہیں ان کے پاس آیا اس نے کہا کہ میں ایک جادو کرنے والے کے پاس گیا تھا کہ میں بہت پریشان ہوں میری مدد کرو اس نے میرے ساتھ ایک عمل کیا اس نے کہا کہ اپنی آنکھیں بند کرو اور جب تک میں نہ کہوں اپنی آنکھیں  نہ کھولنا اس نے کہا کہ میں تم پر اپنے موقل چھوڑ رہا ہوں اگر تم نے آنکھیں کھول لی تو سارا سسٹم خراب ہو جائے گا اس نے کہا کہ میں نے آنکھیں بند کر لیں اس نے کہا کہ مجھے گدگدی ہونے لگی اور میں پسینے سے شرابور ہو گیا جب اس منے مجھے آنکھیں کھولنے کا کہا تو اس نے مجھے بتایا کہ تم پر کسی نے جادو کیا ہے یہ جادو صدقہ مانگتا ہے تم اتنے پیسے اور فلاں فلاں صدقے کی چیز لے کرآؤ ورنہ میرے جنات بھی ان چیزوں کے ساتھ مل کر تمہیں پریشان کریں گے اب میں کیا کروں تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب فراڈ تھا اس نے تم پر سانپ چھوٹے تھے جس سے تمہارے جسم پر گدگدی ہوئی تھی اور صدقہ چیزیں نہ دینا یہ سب فراڈ ہے وہ تمہیں بے وقوف بنا رہا ہے۔ اس طرح کی بہت سارے واقعات ہمارے معاشرے میں پیش آتے ہیں اور لوگ پکڑے بھی جاتے ہیں اور ان سے سبق حاصل نہیں کرتے اور بے وقوف بن جاتے ہیں یہ لوگ صرف لوگوں میں لڑائی جھگڑا ڈالتے ہیں اور ایسی حرکات کرتے ہیں جن سے معاشرے میں برائیاں جنم لیتی ہیں ۔


 



 


ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا اور اگر لیا جاتا ہے تو وقتی طور پر پھر چھوڑ دیا جاتا ہے ان کے پیچھے سیاست دانوں اور بڑے بڑے لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے وہ اپنے کام ان سے نکلواتے ہیں اور ان کو بڑھاوا دیتے ہیں پولیس محکمہ بھی ان سے پیسے لیتا ہے اور رشوت لے کر ان کے خلاف رپورٹ پر کوئی ایکش نہیں


 


 



لیتا جس سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے لوگ بڑی تیزی سے اس برائی کو اپنا رہے ہیں اور اپنے آپ کو بے دین اور بربادی کی طرف لے جا رہے ہیں۔



About the author

160