بجلی بنی گرمی کی سہیلی اور اسکے نقصانات حصّہ دوم

Posted on at


بجلی بنی گرمی کی سہیلی اور اسکے نقصانات حصّہ دوم


سردیاں تو جیسے تیسے کر کے گزر ہی جاتی ہیں مگر اف یہ بجلی اور گرمی کا دوستانہ جہاں گرمی نے پہلے ہی انسان کو نڈھال کر رکھا ہے وہاں پر بجلی نے بھی گرمی کا پورا پورا ساتھ دیا ہوا ہے اور جینا بہت زیادہ مشکل کر رکھا ہے گرمی میں انسان کو ٹھنڈے پانی کی بہت زیادہ ضرورت پڑتی ہے مگر ٹھنڈا پانی فریج یا برف سے ہی بنتا ہے اور وہ بھی بجلی کی مدد سے مگر ان دونوں دوستوں نے آپس میں بہت محبت اور سلوک رکھا ہوا ہے اور لوگوں کا جینا محال کیا ہوا ہے



گرمیوں میں تو لوگوں کا جینا ویسے ہی محال ہوا ہوتا ہے اور رہی سہی کثر بجلی پورا کر دیتی ہے بہت سے لوگ گرمی سے بھی بیمار ہو جاتے ہیں اور بہت سی قیمتی جانوں کا بھی نقصان ہو جاتا ہے اور یہ ایسا نقصان ہے جو کہ کسی بھی بڑی سے بڑی قیمت سے پورا نہیں کیا جا سکتا ہے جہاں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اتنے زیادہ نقصانات ہیں وہاں اس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا بھی نقصان ہوتا ہے پاکستان میں پہلے سے ہی بہت سے لوگ نا تعلیم یافتہ ہیں اور نا ہی ان کا اپنے بچوں کو بھی تعلیم حاصل کروانے کا کوئی خاص رجحان ہے ایسے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بہت بچے ایسے ہیں جو کہ امتحانات کی تیاری کے لئے رات کے اندھیرے میں موم بتیاں جلا کر پرھتے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اس سے ایک تو نظر بہت زیادہ کمزور ہوتی ہے اور دوسرا تعلیم میں بھی حرج آتا ہے



ایک تو پاکستان میں بے روزگاری اور غربت پہلے سے ہی بہت ہے نہ صرف نوکری پیشہ افراد بلکے کاروبار کرنے والے افراد بھی بہت پریشان ہیں کیوں کے جب بجلی ہی نہیں ملے گی تو کاروبار کیسے چل سکتے ہیں بڑی بڑی فیکٹریاں جہاں لاکھوں افراد مزدوری کرتے ہیں اپنی روٹی روزی کے لئے مگر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار برباد ہو رہے ہیں اور لوگ بے روزگاری کی طرف آتے جا رہے ہیں غریب انسان کا جینا جہاں اس مہنگائی کے دور میں پہلے ہی بہت زیادہ مشکل ہے وہاں ایسے حالات میں اور بھی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب روزگار ہی نہیں ہو گا تو انسان اپنی ضروریات مثلاروٹی کپڑاجوتا تعلیم ہر چیز کیسے پورا کرے گا



جب انسان کے پاس روزگار ہی نہیں ہو گا تو وہ اپنی ضروریات مجبور ہو کر پھر غلط طریقوں سی ہی پوری کرے گا مسلا چوری ڈگیتی اور بہت سے غلط کام جس سے ملک کے حالات تو خراب ہو ہی رہے ہیں مگر اس وجہ سے آنے والی نسلیں بھی اس تباہی و بربادی کا شکار ہو رہی ہیں خدا ہمیں اور ہمارے پیارے ملک پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے حکمرانوں کو بھی ہدایت عطا فرماے جو کے میری نظر میں نہ صرف مشکل بلکے نا ممکن بھی ہے مگر خدا بہتر کرنے والا اور بہت رحیم و کریم ہے وہ چاہے تو سب کچھ ہو سکتا ہے خدا میرے اس دل و جان سے پیارے وطن پر اپنا کرم رکھے اور تا قیامت تک اس کو شاد و آباد رکھے امین 



 


میرے بلاگز پڑھنے کیلیے بہت بہت شکریہ 


میرے مزید بلاگز پڑھنے اور شیئر کرنے کیلیے وزٹ کیجئے گا میرے پیج پہ 


http://www.filmannex.com/SidraKhan/blog_post 


رائیٹر سدرہ خان 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160