عورت کیا ہے؟

Posted on at


عورت جسے ہمارے معاشرے میں صنف نازک بھی کہتے ہیں۔ موم کی گڑیا سمجھی جاتی ہے۔ عورت سے ہی معاشرے کی خوبصورتی ہے۔ عورت کے وجود کے بغیر یہ دنیا اس تصویر کی مانند ہے جس میں ابھی رنگ نہ کیا گیا ہو۔ یعنی عورت کے بغیر دنیا بے رنگ و بو ہے۔

عورت وہ ہے جس نے حوروں کی عصمت اور فرشتوں کی طینت پائی ہو۔ عورت وہ ہے جس میں باوفائی ہو، شرم ہو، پارسائی ہو۔ عورت نازک سا وجود دکھتے ہوئے بھی پہاڑوں سا ظرف رکھے ہوے ھے۔ عورت مرد کے گھر کی نگہبان ہے۔ اس کے بچوں کی دیکھ بھال کا فریضہ سر انجام دیتی ہے۔

عورت جب ماں ہے تو اپنے بے بال و پر بچوں کے لئے اس خیمے کی مانند ہے جو برستی بارش میں اپنے مکینوں کو بارش سے تحفظ فراہم کرتا ھے۔ عورت جب بیوی ھے تو اس کے گھر اور بچوں کی حفاظت بالکل ایسے کرتی ھے جیسے ایف سی اہلکار ملک کی سرحدوں پر کھڑے ہو کر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ھیں۔ عورت جب بیٹی ہے تو گھر کے مکینوں کے درمیان اس طرح ہستی جگمگاتی ھے جیسے کسی نفیس سے ہار میں جڑا نگینہ اس ہار کو تمکنت بخش رہا ہوتا ہے۔ عورت جب بہن ہے تو اپنے دل میں بھائیوں کے لئے اتنا پیار بھر دیتی ھے کہ بھائی کے دلی ارمانوں کو اپنی باطنی آنکھوں سے جان لیتی ہے کہ اس کا بھائی دنیا کا سب سے خوبصورت بھائی ہے۔ وہ اپنے بھائیوں کی لاڈلی اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہے۔

عورت گھر کے سارے کام کاج کرتی ہے وہ مرد کے گھر کا بہت خیال رکھتی ہے۔ مرد پیسہ کما کر لاتا ہے، وہ اس روپے کو بڑے اچھے طریقے کے ساتھ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر سے محبت بھی کرتی ہے۔ وہ صبح سے لے کر رات تک گھر کے کام کاج کرتی ہے لیکن اف تک بھی نہیں کرتی۔ گھر کے کام کاج کے علاوہ بھی وہ عورت بچوں کی پرورش کرتی ہے۔ انھیں اچھے اخلاق سکھاتی ہے۔ انھیں دنیا و آخرت کی تعلیم دیتی ہے۔ بچے کو زندگی گزارنا سکھاتی ہے۔ اچھے برے میں تمیز سکھاتی ہے۔

عورت کے بغیر گھر ویران دیکھائی دیتا ہے۔ عورت گاڑی کے سٹیرنگ کی مانند ہے جو گھر کی گاڑی کو قابو میں رکھتا ہے۔ ایک اچھی عورت مرد کے لئے بہت بڑی رحمت ہوتی ہے، جو اس کی ہر برائی پر پردہ ڈال دیتی ہے۔ اس کے آرام و سکون کا خیال رکھتی ہے۔ اس کی ہر بات بلا جواز مان لیتی ہے۔ عورت شوہر کے لئے اپنے ماں باپ والے گھر سے رشتہ ناطہ توڑ کر اس کے گھر کو زینت بخشتی ھے۔ اس کے غم و خوشی کی ساتھی ہوتی ہے۔ جب مرد کام سے تھکا ہارا واپس آتا ھے تو اس کے لئے سکون کا باعث بنتی ہے۔

عورت ایک نازک وجود کی مالک ہے لیکن پہاڑ جیسی تکالیف سہ لیتی ھے۔ جب وہ ماں بننے کے عمل سے گزرتی ھے تو وہ موت کو ہرا کر واپس آتی ہے ۔ وہ ایسی تکالیف سے گزر رہی ہوتی ہے جسے برداشت کرنا ایک عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔

 



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160