حوا کی بیٹی تجھے چائیے کیا ؟

Posted on at


 

حوا کی بیٹی تجھے چائیے کیا ؟

جنت ہے تیرے پاؤں میں فرمایا نبی نے دریا پہ کھڑی ہو کہ مانگ رہی ہے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تو مل گیا لیکن اس نے اشرافی کا جتنا جنازہ آج کے دور میں نکالاہے چودہ سو سال پہلے بھی نکالا گیاجب جہالت ہی جہالت تھی عورت بھی محترم تھی آ ج بھی محترم ہے اور قابل احترام ہے بس دیکھنے والی ان کو چائیے آج بھی جو عورت قابل احترام ہے اسکو وہی عزت اور وہی احترام مل رہا ہے آج کی عورت بے حیائی کا اشتہار بنی ہوئی ہے یورپ کے دلدادا یورپی سٹائل یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا دوہاتھ آگے پردہ جو زیور عورت ہے نام کی کوئی چیزنہیں تو پھر کس کے نظر کے تعاقب کو روکو گی ہر نظر کی طرح

 

تسلیم کہ پردہ ہوا کرتا ہے دل نظر کا

 

نظروں میں برداشت کی قوت ہی نہیں رہتی

 

 

 

اگردیکھا جائے تو ہر گنا ہ کے پیچھے کوئی عورت ضرور چپھی ہوئی ملے گی افسوس کے ساتھ لکھ رہا ہوں کے خدارا اپنے آپ کو اسلامی قانون کے مطابق ڈال لیں تومغرب زدہ ہونے سے اپنے آپ کو بچا لیں تو آ بھی فاطمہؓ جیسی عظیم بیٹی اور خدیجہؓ جیسی عظیم بیوی بن سکتی ہے آج کے دور میں بھی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کہ آج بھی ماں اتنی ہی عظیم ہے جتنی چودہ سو سال پہلے تھی آج بھی بہن بہن ہی ہے صرف عقل پر پڑے ہوئے پردے اور مغرب زدہ دھول ہٹانے کی ضرورت ہے زرا دیکھئے مغرب نے فطری پالیسی سے انحراف کیا اور عورت کو گھر کی چار دیواری سے نکال کر دفتروں منڈیوں کارخانوں میں مردو ں کے شانہ بشانہ لا کھڑا کیا ہے تو ان کی صنعتی ترقی میں یقینا بہتری آئی ہے لیکن بہت بڑے نقصان سے بھی دوچار ہوئے ہیں ایک تو معاشرہ نظر کی پاکیزگی سے محروم ہو گیا دوسرا جنسی ہوس شہوت رانی عام ہو گئی اور خاندانی نظام تباہ ہو گیا ساری ترقی خو شحالی بے معنی ہو کر رہ گئی انسان ساری محنت و تگ دواس لئے کرتا ہے کہ اسے سکون میسر ہو یہ سکون صرف اور صرف اسکی ماں ہی فراہم کر سکتی ہے اور ماں کی آغوش میں ہی مل سکتا ہے یا پھر اگر شادی شدہ ہے تو پھر اسکی فرمانبردار بیوی کی الفت محبت سے حاصل ہوتی ہے مغربی ملکوں میں آسائش راحت کے سامان کی فراوانی تو ہے لیکن گھروں سے سکون راحت کویکسر ختم کر دیا ہے محض اسباب راحت سے تو راحت اور آسائش و وسائل سے اسائش حاصل نہیں ہوتی ان ملکوں میں عورت کو مردو کے مد مقابل توکھڑا کر دیا گیا ہے لیکن اس کے ثمرات کا کسی کو اندازہ نہیں خود کشی کی وارداتیں ناجائز بچوں کی پیدائش شراب نوشی ماں بہن بیٹی کانفرنس بوڑھے والدین اولڈ ہاؤس کے سپر د جنکو کوئی پوچھنے والا نہیں اپنی اولاد کو اتنا بھی نہیں پوچھ سکتے کے رات بارا بجے تک کہاں تھا اور کیا کر رہا تھا یہ ساری باتیں اس بات کو کنفرم دلیل ہے کے آزادی عورت سب کچھ نہیں ہمارے پاس تو مغربی فوبیا سرچڑ ھرکر بول رہا ہے مغربیت اپنانے کے لیئے اپنا سب کچھ داؤ پرلگانے کے لئے تیار ہیں مغرب نے عورت کے تقدس کو پامال کر کے ترقی تو کرلی ہے لیکن گھریلوں امن کو داؤ پر لگا دیا ہے گھر کی ملکہ کو ہر ایرے غیرے کی کنیز خادمہ بنا دیا ہے شمع خانہ کو شمع انجمن بنا دیا ہے تقدس و عظمت کی چادر کو تار تار کر دیا اس کی قامت زیبا کے لئے تجویز کی اب وہ صرف گھر میں خاوند کی محبت کا مرکز نہیں بلکہ کلبوں دفتروں میں بازاروں میں بوالحوس کی نگاؤں کا مرکز ہے اب وہ صرف خاوند کو راحت پہچانے کی پابند نہیں بلکہ اس کی اغوش محبت ہر شیوت ران کے لئے وا ہے وہ صرف گھر کی زینت نہیں بلکہ مغرب نے ایک شو پیس بنا دیا ہے اور جنس بازار بنا کر رکھ دیا ہے تقدس وعظمت کے پیکر کوبے حیائی کاچلتا پھرتا اشتہار اور وفا کے پتلے کو جفا کا خوگر ہر جائی صفت بنا دیا ہے بد قسمتی سے ہمارے ہاں کی عورتیں بھی مغرب کی اندھی تقلید کرنا چاہتی ہیں لیکن انجام سے بے خبر آ ج کی عورت بھی مردوں کی شانہ بشانہ چلنے کی بات تو کرتی ہیں جو کے مغرب کاپھیلایا ہو ا پروپیگنڈہ ہے جو کہ ہماری عورتیں آسانی سے قبول کر لیتی ہیں اور اپنے آپ کو ترقی کا علمبردار بنانے پر تلی ہوئی ہیں یہ سچ ہے زمانہ سے عورت مدد کا ساتھ ہے لیکن حدود میں رہ کر اقوام عالم کی عورتیں جو اسلام کی دوری سے جس حال میں ہیں اس سے پہلے تو نہ تھیں دنیاوی ترقی کو ترقی سمجھتی ہیں وہ اخروی ترقی نہیں اسلام سے قبل جو حالت عورت کی تھی احتجاج وضاحت نہیں اہل علم پوری طرح باخبر ہیں بحیثیت انسان کے عورت بھی مرد کی طرح انسان ہے اور اشرف المخلوقات اور احترام کی مستحق ہے اس لحاظ سے مرد عورت میں کوئی فرق نہیں قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ تم سب کو ایک جان سے پیدا کیا گیا ہے ان الفاظ سے تعبیر ہے یوں اسلام عورت کے بارے میں اس تصور کو کہ عورت ذلیل و خوار ہے یکسر باطل قرار دیا ہے واضح الفاظ میں تکریم ادمیت اور شرف انسانیت کے لحاظ سے مرد عورت میں فرق روا نہیں رکھا جاتا شرف ، فضل کا معیار ایمان ، تقویٰ ہے

 



About the author

BeinG

I'm just different. Don't judge me until you know me. Don't underestimate me until you challenge me. And don't talk about me until you talk to me. Don't worry about me or what I do. Everything I'm not makes me everything I'm. What you see is what you get. Take…

Subscribe 0
160