کمر درد کی وجوہات ( حصہ دوم )

Posted on at


 

پچھلے مضمون مین ہم نے  آپ کو کمر درد کی وجوہات کے بارئے میں بتائے اور اس مضمون میں ہم آپک یہ بتائیں گے کہ کمر درد سے بچا کیسے جائے ، ریڑھ کی ہڈی پر زیادہ دباو مت ڈالیں،اگر آپکا زیادہ تر کام بیٹھنے کا ہے تو اپنے لیے موذوں کرسی کا انتخاب کریں اور کرسی پر ہمیشہ سیدھا بیٹھے ہر نصف گھنٹے بعد کوشش کریں تھوڑی سے چہل قدمی کریں چاہے ہ چند قدم ہی کیوں نہ ہوں چلتے ہوئے اپنے جسم کو سیدھا رکھیں اپنی گردن کو تن کر چلئے ، کمر کو اسطرح جھکا کر مت بیٹھے کہ سارا بوجھ آپ کی ریڑھ  کی ہڈی پر پڑے ہمیشہ توازن برقرارکر بیٹھےاور کمر جھکائے بغیر آہستگی سے اٹھیے، بے آرام یا اونچی ایڑھی کے جوتے ہر گز مت پہنیں خاص طور پر جوانی میں، الکحل کا استعمال کم کریں اور سگریٹ نوشی ختم کریں، اگر آپ کا وزن زیادہ ہیے تو اس پر قابو پائیں

اگر ان تمام تر احتیاطوں کے باوجود درد ہوجائے تو آپ اسکی وجہ وراثتی خصوصیات ، نازک ہڈیوں ک صریح بدقسمتی قرار دے سکتے ہیں کمر درد اچانک ہو سکتا ہے یہ کبھی شدید ہوتا ہے کبھی دھیما ،بعض اوقات پرخاص اوقات پر ابھرتا ہے ، جب پہلی بار کمر کا درد ہو تو مزید سنجیدگی سے بچنے کے لیے فورا اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں تمام ممکنہ اسباب کا سد باب کرنے کے لیے اس قت تک بستر پر آرام کریں جب تک ابتدائی درد کا مرحلہ سرے سے ختم نہ ہو جائےطبی ماہرین کے مطابق ہلکی پھلکی ورزش  کرنے سے کمر کے درد میں مبتلا افراد کو کافی آرام ملتا ہے

باقاعدگی سے ورزش آپ کے عضلات کو مستقل طورپر مضبوط بناتی ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی کو کافی سہارا ملتا ہے اب ہم آپک چند ورزشیں  بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ کمردرد سے نجات پا سکتے ہیں

۔ فرش پر لیٹ جائیں کمر کو فرش کے برابر کریں اور گھٹنوں کو خم دیں اور پاں کے تلوئے زمیں پر رکھیں ہاتھوں کو جسم کے دونوں طرف پھیلا لیں اور پھر لمبے سانس لے کر آہستہ سے اپنی سانس ناک کے ذریعے خارج کریں اس عمل کو دس بار کریں

۔ اسی طرح لیٹےہوئے اپنے ایک گھٹنے کو سینے کی طرف لائیں اور دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر سینے کی طر دبائیں پھر آہستگی سے چھوڑ دیں اور دوسر کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں

۔فرش پر لیٹ جائے اور پاوں کے نیچے اسٹول رکھے ایسے کہ کولہے اوپر اٹھ جائیں اس عمل کو بھی دس بار کریں۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160