جھریاں پڑ جانے کا عمل اور احتیاط

Posted on at


سورج سے متاثرہ جلد کو ریٹ نوائن اے نامی مادے کے استعمال سے بہت فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ اس سے جلد کی جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ جلد کو سورج سے خارج ہونے والی الٹراوائیلٹ شعاعیں بے پناہ نقصان پہنچاتی ہیں اور ایسی جلد پر ریٹی نوائن اے لگانے سے جلد کے نیچے واقع ان ریشوں کو تقویت ملتی ہے جو اوپری سطح کو مستحکم رکھتے ہیں۔ کولا جن کے یہ نازک ریشے جلد کی سطح کو قوی تر کر کے جھریاں دور کرتے ہیں اور اس سے وہ جلد بھی بہتر ہو جاتی ہے جو سورج کی تمازت سے جھلس گئی ہو۔ بعض مشاہدات یہ انکشاف بھی کرتے ہیں کہ جلد کے خلیوں کے بیرونی تہہ وقت گزرنے کے ساتھ ہی ختم ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے جلد کے خلیے نمی جذب نہیں کر پاتے اور جھریاں پڑنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔


 


ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری جلد میں نمی زیادہ تر بیرونی عوامل مثلاً صابن کے استعمال، نہانے، ہوا، سورج کی تمازت اور روشنی کے علاوہ اندرون خانہ گرمائش یا حرارت پر منحصر ہوتی ہے اور اس کا سدباب بہت زیادہ پانی پینے سے بھی نہیں ہو سکتا تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جو خواتین یومیہ پانی پینے کا مشورہ دیتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف جسم بلکہ جلد بھی صحت مند رہتی ہے مگر یہ بھی کوئی آخری حل ہر گز نہیں ہے لہٰذا کوشش یہ کریں کہ جلد کی بیرونی تہہ کو تباہی سے بچائیں۔ سورج کی تیز شعاعوں کے مدمقابل جانے سے گریز کریں اور خشک ہوا کے اثرات کو اپنے اوپر حاوی نہ آنے دیں اور یاد رکھیں کہ احتیاط بہت حد تک علاج سے بہتر ہے۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160