اچھے دنوں کی آس حصہ آخری

Posted on at


جس سے بھارتی حکومت  کے ان عزائم سے متعلق اشارے موجود ہیں جو آنے والے دنوں میں وہ ترجیحی بنیادوں پر کرے گابھارت میں پاکستان اور مسلمان دشمنی کا سکہ خوب چلتا ہے۔

یقینا بھارتی عوام کی آنکھوں میں دھول  جونکنے اور انہیں  دیگر باتوں میں الجھا کر بی جے پی کے راہنما اقتدار واختیارات سے نا جائز فائدہ اٹھائیں گے۔

بھارت کے عام انتخابات پاکستان سے زیادہ مختلف نہیں ہوتے۔اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ دونوں  بڑی جماعتوں نے ایسے امیدواروں کو نامزد نہیں کیا جو انتخابات کے بعد حکومت بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتے تھے  بلکہ اچھی ساکھ رکھنے والوں کے مقابلے میں جیتنے کے قوی امکانات رکھنے والوں کے نامزد کیا گیا اور چند کو ایسی نشستوں سے نامزد کیا گیا

جہاں سے ان کی کامیابی یقینی تھی یہی وجہ ہےکہ بھارتی عوام اور پاکستان  کو توقع نہیں رکھنی چاہئے کہ آنے والے دنوں میں منتخب اراکین بہتر طرزحکومت قائم کریں گے اور یہی ایک غلط طرز عمل ہے جو ساری خرابیوں کی جڑ ہے۔

 پاکستان کی طرح بھارت  میں بھی صاف و شفاف حکومت کا قیام اسی لئے بہت بڑا چیلنج ہو گا  کیونکہ عام انتخابات میں سرمایہ کاری کرنے والے اقتدار تک رسائی کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور بڑی جماعتوں میں''لابنگ'' کے ذریعے اپنا مقام بنائے رکھتے ہیں۔ رویتی طور پر بھارت کے ووٹروں کو مجرمانہ سرگرمیوں والے اراکین سے کوئی  خاص مطلب نہیں ہوتا

کیونکہ کروڑوں افراد صرف اور صرف مذہب اور زات پات کی بنیا د پر اپنا ووٹ دیتے  ہیں کیا یہ منظر نامہ پاکستان سے مختلف ہے؟



About the author

naheem-khan

I am a student

Subscribe 0
160