قیامت کی نشانیاں اور دجال کا فتنہ - آخری حصّہ

Posted on at


اور لوگوں کے مویشی جب شام کے وقت ان کے پاس واپس آئیں گے تو اس حالت میں ہوں گے کہ ان کے کوہان پہلے سے زیادہ بڑے ہوئے ہوں گے اور ان کے تھن دودھ سے پوری طرح لبریز ہونگے. اس کے بعد دجال لوگوں کے پاس جاۓ گا اور انکو اپنی خدائی قبول کرنے کی دعوت دے گا مگر وہ لوگ منع کر دیں گے یعنی خدائی سے انکار کریں گے اور دجال جب ایسے منکر لوگوں کے پاس سے واپس جاۓ گا تو وہ لوگ قحط کا شکار ہو جائیں گے ان کے علاقہ میں خشک سالی پھیل جاۓ گی . اور نوبت یہاں تک پہنچ جاۓ گی کہ ان کے ہاتھ مال و دولت سے خالی ہو جائیں گے اس کے بعد دجال بنجر زمین پر سے گزرے گا اور زمین کو حکم دے گا کہ اپنے میں چھپے ہوئے سبھی خزانے باہر نکال دو اور زمین اس کا حکم مانتے ہوئے ایسا ہی کرے گی اور زمین میں جتنے بھی خزانے چھپے ہوۓ ہیں وہ سب دجال کے ساتھ ساتھ چلنا شروع کر دیں گے اور ان کی مثال ایسے ہی ہوگی جسے شہد کی مکھیاں اپنے رہنما کے پیچھے پیچھے چلتی ہیں . اس کے بعد اپنی خدائی کا ایک اور مظہر دکھانے کے لئے دجال ایک جوان شخص کو بلائے گا اور تلوار سے اس کے جسم کے ٢ ٹکڑے کر دے گا اس کے بعد اشارہ کرے گا تو دونوں ٹکڑے آپس میں مل جائیں گے اور وہ شخص دوبارہ زندہ ہو کر ٹہلتا ہوا دجال کے پاس واپس آجاۓ گا 



اسی عالم میں اللہ حضرت عیسیٰ کو دمشق کے مقام پر ایک مسجد کے مینار میں اس حال میں معبوث فرماۓ گا کہ انہوں نے ٢ عدد چادریں لپیٹ رکھوں ہوں گی جن کا رنگ گیروا ہوگا اور ان کے دونوں ہاتھ فرشتے کے ٢ پروں پر رکھے ہونگے اور جب وہ سر کو جھکائیں گے تو ان کے سر سے پانی کے قطرے ٹپکتے ہوۓ دکھائی دیں گے اور جب وہ سر اونچا کریں گے تو یہی قطرات موتیوں کی مانند دکھائی پڑیں گے . مسیح بن مریم کے سانس کی ہوا کافروں کے لئے زہر قاتل ثابت ہوگی اور جو جو کافر اس ہوا کو محسوس کرے گا وہیں ختم ہو جاۓ گا اور ان کے سانس کی وسعت ان کی نظر کی حد تک پھیلی ہوئی ہوگی . اس کے بعد وہ دجال کو ڈھونڈیں گے اور آخر کار اس دجال کے وجود کو لد شہر کے دروازے پر ہمیشہ کے لئے فنا کر دیا جاۓ گا . دجال کے قتل کے بعد حضرت عیسیٰ ان لوگوں کے پاس جائیں گے جو ثابت قدم رہے تھے اور جنہوں نے دجال کی خدائی کو قبول نہیں کیا تھا حضرت عیسیٰ ان لوگوں کو جنت میں ان کے درجات کے بارے میں نوید سنائیں گے . تبھی اللہ کی طرف سے وحی نازل ہوگی کہ اے عیسیٰ اپنے بندوں کو محفوظ کر لو میں ایسے لوگوں کو بھیج رہا جن پر فتح پانا ممکن نہیں 



اسی وقت یاجوج ماجوج کا نزول ہوگا  اور ان کا پہلا دستہ دوڑتا ہوا بحیرہ طبریہ پر پہنچے گا اور اس کا سارا پانی پی کر ختم کر دے گا یہاں تک کہ جب یاجوج ماجوج کا آخری دستہ اس مقام پر آئے گا تو وہ کہیں گے کہ یہاں کبھی پانی ہوتا تھا . اس کے بعد وہ سفر کریں گے اور جبل خمر تک پہنچ جائیں گے اور وہاں پہنچ کر اعلان کریں گے کہ ہم نے ساری زمینی مخلوق کا خاتمہ کر دیا اور اب آؤ آسمان میں موجود مخلوق کو بھی ختم کر دیں لہذا وہ اپنے تیر آسمان کی طرف پھینکیں گے اور اللہ اپنی قدرت سے ان تیروں کو خون آلود کر ڈالے گا اور اس طرح حضرت عیسیٰ اور ان کے ساتھی محفوظ رہیں گے اس کے بعد حضرت عیسیٰ اللہ کے حضور دعا کریں گے اور اللہ تمام یاجوج ماجوج کو موت سے ہمکنار کر دے گا یہاں تک کہ زمین پر کوئی جگہ ایسی باقی نہیں رہے گی جو انکی لاشوں کی بدبو سے محفوظ رہی ہو .اس کے بعد اللہ ایسے پرندے آسمان سے بھیجے گا جو ان کی لاشوں کو اٹھا کر لے جائیں گے 



اس کی بعد اتنی تیز بارش ہوگی کہ تمام زمین کو دھو کر چمکا دے گی اس کی بعد اللہ زمین کو حکم دے گا کہ پھل اگا .ان دنوں چیزوں میں اتنی زیادہ برکت پیدا ہو جاۓ گی کہ ایک ہی انار پوری جماعت کا پیٹ بھرنے کے کام آئے گا .اس کے بعد ایسی ہوا چلے گی جو زمین پر موجود تمام مسلمانوں کو موت کی نیند سلا دے گی اور زمین پر صرف بدترین لوگ زندہ باقی رہ جائیں گے اور ان پر قیامت قائم کی جاۓ گی 


***********************************************


مزید دلچسپ اور معلوماتی بلاگز پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


بلاگ رائیٹر


حماد چودھری



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160