چین میں یورپ

Posted on at


چین میں یورپ


لیوڑانگ یو چین کے ایک نو دولتیے کثیر سرمایہ اپنے نرالے شوق کی تسکین کے لئے صرف کر رہے ہیں وہ چین کے شہرچونگ کنگ میں یورپی قلعوں کی نقل تیار کرنے کے لئے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں لیو کے پاس یورپ کے قلعوں کی ایک البم ہے جو وہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور اس میں شامل تصویروں کے نمونے پر قلعے تیار کرواتے ہیں اس سلسلے میں وہ اپنی منفرد تعمیر اور شاہی خاندان کی پسندیدگی کے باعث مشہور برک شائر برطانیہ کے شاہی علاقے ونڈوسور کی نقل تیار کروا چکے ہیں اس کے علاوہ لیو،ڈزنی موویز کی کارٹون سیریز "آلہ دین" میں دکھائے گئے محل کی نقل بھی تعمیرکرنے پر لاکھوں ڈالر صرف کر چکے ہیں۔


لیو کا کہنا ہے میں جب بچپن میں شہزادوں اور ان قلعوں اور محلوں کی کہانیاں سنتا تھا اس وقت سے میرا یہ خواب تھا کہ میں انہیں حقیقت کا روپ دوں گا۔لیو ابھی تک چھ قلعے اور محلات تیار کرواچکے ہیں انہیں مقامی انتظامیہ اور چینی حکومت کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے لیکن وہ اپنے شوق کی تکمیل کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہیں ان کا منصوبہ ہے کہ وہ ایسے سو قلعے تیار کروائیں وہ کہتے ہیں میں ایسی عمارتیں بنوانا چاہتا ہوں جو دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیں لیکن مجھے مقامی انتظامیہ کی جانب سے دھمکیوں کا بھی سامنا ہے اب دیکھئے میں سنچری کرنے میں کامیاب ہوتا ہوں کہ نہیں۔



 



About the author

160