شہتوت

Posted on at


شہتوت بہت مشہور پھل ہے۔ یہ بہت مزیدار اور لزیز ہوتا ہے۔ مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں عربی میں اسے توت حلوا، فارسی میں توت شیریں اور انگلش میں اسے ملبری کہا جاتا ہے۔ شہتوت پاکستان کے تمام علاقوں میں بکثرت اور شوق سے کھایا جاتا ہے۔ یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پاکستان کے باہر کے علاقوں میں بھی اس کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ بچے، بڑے اور بوڑھے تمام لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ شہتوت کا درخت ہوتا ہے اس کی شاخیں لمبی لمبی اور لچک دار ہوتی ہیں۔ اس کے پتے پان کے پتے کے برابر لیکن کھڑے اور دندانے دار ہوتے ہیں۔


 



 


شہتوت مختلف قسم کی ادویات میں استعمال ہوتا ہے شہتوت دو قسم کے ہوتے ہیں ایک سفید زردی مائل یہ ذائقہ میں بہت میٹھا اور لزیز ہوتا ہے اسے سفید شہتوت بھی کہا جاتا ہے۔ دوسرا شہتوت سیاہ سرخی مائل ہوتا ہے یہ ذائقہ میں کھٹا ہوتا ہے اور اسے کالا شہتوت بھی کہا جاتا ہے۔


 



 


 



 


شہتوت انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے۔ اس میں شکر پیکٹین سائڑیٹ وغیرہ کے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ مختلف قسم کی بیماریوں میں اس کو استعمال کرایا جاتا ہے یہ گردے کے امراض میں بھی مفید ہے۔ صرف شہتوت ہی نہیں بلکہ اس کے پتے اور جڑ بھی مفید ہے اس کے پتے اور جڑ کے جوشاندے سے غرارے کرنا گلے کے لیے بہت مفید ہے خاص طور پر حلق کے ورم میں اس کا استعمال مفید ہے۔ اس کے علاوہ شہتوت کی چھال کا دانتوں پر استعمال بہت اچھا ہے۔


 



 


شہتوت کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے جو کہ لذیز اور مزیدار ہونے کا وجہ سے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پیاس کو تسکین بخشتا ہے اور خون کی تیزی کو ختم کرتا ہے شہتوت کا شربت گرم مزاج لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160