دنوں کے نام-

Posted on at


دنوں کے نام-

 

ہفتہ فارسی کے لفظ "ہفت " سے نکالا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک ہفتے میں سات دن ہوتے ہیں- "سپتاہ " ہندی زبان کا لفظ ہے اور اسے بھی یہی معنوی خصوصیت حاصل ہے کیونکہ سنسکرت میں سپت کا مطلب سات ہوتا ہے- قدیم دنیا کے ہر حصے میں سات دنوں پر مشتمل ہفتے کا تصور ہزاروں سال سے ہے- اس کی دو اہم بنیادیں ہیں ایک تو باہلی تصور جس میں عدد ٦ کو خاص اہمیت حاصل تھی کیوں کہ ٦ ریاضی کا ایک ایسا عدد ہے جسے ٢ حصوں میں بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے اور ٣ حصّوں میں بھی-  اس لحاظ سے ان کے نظریے کے مطابق وہ ایک مکمل عدد تھا اور اس میں حساب  و کتاب کے علاوہ طلسمی تاثیر بھی موجود تھی- حساب و کتاب میں بابلیوں نے ٦ کو بہت اہمیت دی اور بابلیوں نے چھے دن کام کرنے کی روایت قائم کی اور ایک دن عبادت اور آرام کے لئے مخصو ص کیا- اس کے بعد سے سات دن کے ایک "ہفتے" کو مقبولیت ملی-

سات دن کے ایک ہفتے کو تشکیل دینے کے بعد بابلیوں نے اجرام فلکی کا مطالعہ کیا اور ہر دن کو سورج، چاند، عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل سات ستاروں کے ساتھ منسوب کیا ، بابلیوں نے ان سات ستاروں کی علم نجوم میں اہمیت پر بہت زور دیا تھا- مصریوں نے بھی اپنے علم ہیت کی بنیاد اسی عقیدے کو بنائی تھی اس کے بعد مصریوں سے یونانیوں اور رومیوں نے اس روایت کو اختیار کیا-  ایک ہفتے میں سات دن کی دوسری بنیاد یہودیوں کی چھے کتابیں تھیں جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ خدا نے پوری کائنات کو صرف چھے دنوں میں پیدا کیا تھا اور پھر ساتویں دن اس نے آرام کیا- اسی ساتویں دن میں کام سے ممانعت کی گئی اور اسے'یوم السبت' کا نام دیا گیا-

 

 سات دن کا ہفتہ ماننا ہمارے مذہب میں بھی ہے- اسلام میں کائنات کی چھے دن میں تخلقق کو مانا گیا ہے اور ساتواں دن ( یعنی جمعہ ) بڑے اجتماعات میں شامل ہو کر عبادت کرنے کے لئے تو منسوب کیا گیا ہے لیکن کاوربار زندگی سے قطع تعلقی کر کے لہو و لہب میں ضائع کرنے کا نہیں بولا گیا ہے- اس بات سے سات دن کا ہفتہ ماننے کی ہماری مذہبی بنیاد بھی فراہم ہوئی ہے-

ان دونوں بنیادوں کا اثر ہفتے کے ناموں پر بھی دکھائی دیتا ہے – کئی زبانوں میں ہفتے کے دنوں کے نام شمار کے اعتبار سے عددوں پر ہیں- اتوار کو عربی زبان میں یوم احد یعنی پہلا دن کہتے ہوے سلسلہ جمعرات پانچواں دن یعنی "یوم الخمیس" تک پہنچتا ہے- انڈونیشیا کی زبان میں بھی ان دنوں کے یہی عربی نام لئے جاتے ہیں اور ترکی میں بھی بعض دنوں کے نام اسی کے جیسے ہیں- یونان میں پیر کو دوسرا دن مانتے ہوے جمعرات کو پانچ تک گنتی پہنچتی ہے-

 

 



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160