پاکستان کے خلاف معاشی ہتھیار تیار۔!۔۔

Posted on at


پاکستان کے خلاف معاشی ہتھیار تیار۔!۔۔



 


تیزی سے بڑھتی ہوئی بد حالی پاکستانی قوم کو اپنی لپیٹ میں لیتی جا رہی ہے دوسرے لفظوں میں گزشتہ 12 برس کے " جرم خاموشی" کی وجہ سے جس عزاب نے اس قوم کو گھیرا ہوا ہے۔ اس کا دورانیہ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتا جا رہا ہے۔ نائن الیون کے بعد 12 برس کے دوران اس سرزمین پر کیا کیا نہ ظلم توڑے گئے اس کی سر زمین افغانستان کے مسلمانوں کو امریکہ اور اس کے صہیونی صلیبی اتحادیوں کی  خون ریزی میں معاونت کے لئے وقف کی گئی۔




 وہ قبائلی جنہیں قاہداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی بغیر تنخواہ کے فوج قرار دیا تھا اسی ملک کے خلاف بر سرپیکار کر دیے گئے۔ وطن عزیز خود کش بم دھماکوں کی گونج سے لرزتا رہا لیکن ہماری قوم نے اس کے اسباب پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف ایل لفظ زبان پر لانا منظور نہ کیا اور صرف آنسو بہانے پر اکتفا کیا۔لال مسجد کی معصوم بچیاں میڈیا کی کی آنکھون کے سامنے خاکستر کر دی گئیں۔ 



 


یہ قوم اندلس کے آخری فرمانرواابوعبداللہ محمد کی طرح آنسو بہاتی رئیں۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو غیروں نے نہیں بلکہ اپنوں نے امریکہ کے حوالے کر دیا اور اس قوم کو اس بحث میں الجھا دیا گیا کہ عافیہ صدیقی کو قندھار سے گرفتار کیا گیا یا کراچی سے اغوا  کیا گیا؟۔ان جرائم پر خاموشی کی پاداش میں آسمان والے نے زمین والوں پر ایسا دنیاوی سبب پیدا کر دیا کہ جمہوریت کے نام پر یہاں ایک ایسا ٹولہ مسلط کیا گیا جو این آر او کے نام پر اپنے جرائم بخشوا کر اس قوم کے سر پر سوار کر دیا گیا۔



 یہ اس سزا کا نقطہ عرج تھا جو جرم کے نقطہ آغاز پر خاموشی کی پاداش میں مسلط کیا گیا تھا۔


  


 



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 1504
160