پاکستان کو مالیاتی طور پر بلیک میلینگ۔۔۔!۔

Posted on at


پاکستان کو مالیاتی طور پر بلیک میلینگ۔۔۔!۔


کیا کبھی پاکستانی قوم نے اس ایک اہم نقطہ پر غور کیا کہ سقوط ڈھاکہ کہ جو بھی ذمہ دار تھے وہ عزت کے ساتھ اس دنیا سے رخصت نہیں ہوئے۔ یہ سب عناصر غیر طبعی موت سے ہمکنار ہوئے اور جو طبعی طور پر گئے وہ انتہائی ذلت کے ساتھ۔ اندرا گاندھی، مجیب الرحمان یحیٰ خان اور بھٹو یہ سب ان کرداروں کے سرخیل تھے وہ الگ بات ہے کہ ظاہری آنکھ سے دیکھنے والوں نے انہیں " شہید" بنا دیا۔



 


مردہ پرستوں کی اس دنیا میں ہر سیاسی جماعت کو ایک بت "شہید" کی شکل میں درکار ہے۔
 نہی آزمائش کا ایک نیا دور اس قوم پر مسلط ہونے جارہا ہے۔ یہ معاشی بدحالی کا دور ہے جس میں اس قوم کو مبتلا کر کے افغانستان اور خطے کے دیگر معاملات کو امریکہ اور بھارت کے مفادات کے تحت طے کرنے کا منصوبہ ہے۔ موجودہ حکمران ٹولے سے پاکستانی اقتصادیات کی جو درگت بنوائی گئی ہے اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آہندہ امریکہ اور اسکے صہیونی صلیبی اتحادی افغانستان اور خطے کے دیگر معاملات میں پاکستان کو کس طرح مالیاتی طور پر بلیک میل کرنے جارہے ہیں۔




 گزشتہ دنوں میں جب آئی ایم ایف کا ایک نمائندہ وفد پاکستان آیا تھا اور وفد کے سربراہ نے پاکستان کو مزید قرضہ نہ دینے کا عندیہ دیا تھا تو یہ بات واضع ہو گئی تھی کہ آئندہ عالمی صہیونی قوتیں اپنے مالیاتی ونگ کو پاکستان کے خلاف کس انداز میں حرکت میں لانے والی ہے۔



اس بات کو زہن نشین کر لیں کہ عالمی دجالی صہیونیت کا عسکری ونگ نیٹو ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک اس دجالی نظام کے معاشی ہتھیار ہیں جس کہ ذریعے وہ جس کو چاہتے ہیں روٹیاں بانٹتے ہیں اور جس کو چاہتے ہین آگ برساتے ہیں۔




About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160