خواتین کی شخصیت اور انکے ملبوسات

Posted on at


عمر اور شخصیت کے لحاظ سے درست لباس کا انتخاب بھی ایک فن ہے اور اس سے بڑا فن وقت، موسم، عمر اور شخصیت کے لحاظ سے کسی لباس کا ڈیزائن کرنا ہے۔ لباس کی ڈیزائننگ یوں تو آج ایک رواج بن چکا ہے۔ آج کل تو ہر دوسرا شخص بوتیک کھولے بیٹھا ہے اور خود کو یہ ڈیزائنر کہلواتا ہے۔ جبکہ حقیقت میں ڈیزائننگ کوئی آسان کام نہیں۔ یہ ایک مشکل کام ہے۔ حقیقت ہے کہ کائنات کے سارے ھسین رنگ وجود زن کے دم سے ہیں۔

لیکن خود وجود زن کی حرارت جن رنگوں سے ہے وہ سجاؤ سنوار بناؤ سنگھار کے مختلف رنگ ہیں۔ جو ہر وقت بدل کر اسے ایک احساس تازہ سے آشنا کئے رکھتے ہیں۔ خوش لباس ہونا خاصا اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن اسکا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ انتہائی قیمتی کپڑے پہنیں بلکہ آپ کو یہ شعور ہو کہ کون سا رنگ، ڈیزائن اور کپڑا آپ پر جچتا ہے آپ انکا ہی انتخاب کریں۔ انسان اپنی زندگی میں ہمیشہ نت نئے رنگ ڈھونڈتا ہے۔ ایک جیسی چیزیں انسان کو زیادہ دیر تک اچھی نہیں لگتی۔ اور ان سے اس کا دل اکتا جاتا ہے۔

فیشن ہماری روزمرہ زندگی میں خوشیاں اور رنگینیاں لاتا ہے۔ فیشن انسان کی زندگی میں کئی طریقوں سے شامل ہوتا ہے۔ کبھی لباس میں کبھی زیورات کی صورت میں اور کبھی گھر کی سجاوٹ میں یعنی زندگی کے ہر موڑ پر ہر مرحلے میں فیشن کا عمل دخل رہتا ہے۔ فیشن ہر کسی اپنا معاملہ ہوتا ہے۔ ہر شخص کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے۔ پھر وہ فیشن کو اپناتا ہے۔ فیشن بھی موسم کی طرح ہے آتا ہےجاتا ہے اور پھر واپس آ جاتا ہے۔ شکل وہی ہوتی ہے لیکن دوسری بار اس میں تھوڑا بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160