بچیوں کی موت پر اظہار ناپسندیدگی کرنے والے کا حکم

Posted on at


بچیوں کی موت پر اظہار ناپسندیدگی کرنے والے کا حکم


حضرت عبدالله بن عمر (رضی الله عنہ) کے پاس ایک آدمی تھا جس کی کچھ بیٹیاں تھیں ، (تنگدستی کی وجہ سے) اس کے دل میں خیال آیا کہ یہ مر جائیں تو اچھا ہے . یہ سن کر حضرت ابن عمر (رضی الله عنہ)ناراض ہوۓ  ور اس کو کہا کہ


کیا ان کو تم روزی دیتے ہو ؟؟


اولاد باعث  بخل اور باعث  بزدلی ہوتی ہے


حضرت لیث (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ ہشام (رضی الله عنہ) نے مجھے اپنے باپ کی طرف سے حضرت عائشہ (رضی الله عنھما) کا لکھا ہوا خط پہنچایا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ حضرت ابوبکر (رضی الله عنہ)نے ایک دن کہا


بخدا ! اس زمین پر رہنے والا کوئی شخص مجھے حضرت عمر (رضی الله عنہ) سے زیادہ پیارا نہیں لگتا


پھر آپ باہر نکلے اور دوبارہ واپس آ کر پوچھا


بیٹی ! میں نے قسم کیسے کھائی تھی ؟؟


میں نے ان سے کہا کہ یوں کھائی تھی ، تو وہ کہنے لگے


وہ مجھے بہت عزیز ہیں اور اولاد بہت ہی پیاری ہوتی ہےدل میں بستی ہے


 


حضرت ابن نعیم (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر (رضی الله عنہ) کے پاس تھا تو ایک آدمی نے مچھر کے خون (کی حلّت و حرمت) کے بارے میں پوچھا . حضرت عبدالله (رضی الله عنہ) نے کہا کہ


کہاں سے آئے ہو ؟؟


وہ کہنے لگا کہ


میں اہل عراق سے تعلق رکھتا ہوں


آپ(رضی الله عنہ) نے کہا کہ


اسے دیکھو ! یہ مجھ سے مچھر کے خون کے بارے میں مسلہء پوچھنے چلا ہے جبکہ نبئ (صل الله علیہ وسلم) کے بیٹے (حضرت حسین رضی الله عنہ) کو قتل کر چکے ہیں . حالانکہ حضور اکرم (صل الله علیہ وسلم) اپنے ان بیٹوں کے بارے میں فرمایا تھا کہ یہ دونوں دنیا میں میرے  دو پھول ہیں


بچے کو کندھے پر اٹھانا


حضرت عدی بن ثابت (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت براء (رضی الله عنہ) سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے نبئ کریم (صل الله علیہ وسلم) کو دیکھا کہ حضرت حسن (رضی الله عنہ) آپ کے کندھوں پر تھے اور آپ ان کے لئے دعا فرما رہے تھے کہ


الٰہی ، میں اس سے محبت کرتا ہوں لہٰذا تو بھی اسے اپنا محبوب بنا لے


 


ایک نظم پیش کرنے جا رہا ہوں جس کا عنوان ہے توحید


توحید


جو ہو خدا کی ذات کا منکر


اس کو ہم کہتے ہیں کافر


الله تعالیٰ کو جو ایک نہ مانیں


کیسے انھیں ہم مسلم جانیں


جو رب کا ساجھی ٹھہراۓ


بلاشبہ مشرک کہلاۓ


سورج ، چاند ، ستارے پوجے


دریا ، ندی ، نالے پوجے


آگ ، ہوا ، پانی کی پوجا


کرتا ہے باغی الله تعالیٰ کا


الله تعالیٰ ایک ہے اور اکیلا ہے


نہ ماں باپ ، نہ بیٹی بیٹا


وہ ہے خالق ، جن و بشر کا


ارض و سما کا ، شمس و قمر کا


ذات اس کی سب سے برتر ہے


وہی سب سے طاقتور ہے


 ============================================================================================================


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 
بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ


 


بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160