پاکستان با مقابلہ امریکہ اور بھارت۔۔!۔

Posted on at


پاکستان با مقابلہ امریکہ اور بھارت۔۔!۔

 

پانی کو بھارت کے زریعے رکوا کر خشک سالی کا پہلے ہی بندو بست کر دیا گیا۔ تیل، گیس، بجلی اور توانائی کے دیگر شعبوں پر ملکی سطح پر ایک مافیا بنا کر مسلط کردیا گیا ہے جو اپنی مرضی کی قیمتیں بڑھا کر قوم کا تیل نکال رہا ہے اور ہوس زر میں اپنے ہی ملک اور قوم کی جڑیں تیزی کے ساتھ کاٹ رہا ہے اور دولت کو اسی مغرب کے بینکوں میں محفوظ بنا رہا ہے،

جہاں عنکریب "پیپر کرنسی" ختم ہونے والی ہے اور جس کے زریعے دنیا کو ایک اور نئے دجالی معاشی نظام سے روشناس کرانے کی تیاری زوروں پر ہے۔ جبکہ ان مغربی ملکوں کے کئی بڑے اداروں نے آنے والے مستقبل کی خبر پا کر ڈالر کی بجائے سونے میں لین دین شروع کردیا ہے۔
 چین پہلے ہی عالمی ذخائر کا 58٪ سونا اپنے پاس جمع کر چکا ہے۔


 

صورت حال یہ ہے کہ امریکہ اپنے پیچھے ایسا افغانستان چھوڑ کر جانا چاہتا ہے جس میں اس کے اور بھارت کے مفادات کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔ امریکہ اور بھارت کے خیال میں پاکستان کسی صورت افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ برداشت نہیں کرے گا ایسا فی الوقع ہے بھی کیوں کہ بھارت افغانستان میں " امریکی جانشینی " کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو کاؤنٹر کرنے کی کوشش کرے گا۔


بھارت کو یہ خدشات لاحق ہیں کہ افغانستان میں دوبارہ طالبان حکومت کے قیام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی غاصب فوجوں کی شامت آجائے گی، خطے میں موجود بھارت مخالف عسکری تنظیموں کے حوصلے بلند ہوں گے۔ سب سے بڑھ کر بھارت سے برسرپیکار کشمیر کی جنگ آزادی لڑنے والے مجاہدین کو نیا حوصلہ ملے گا، اور وہ اس تصور سے قوت کے ساتھ بھارت سے ٹکرائیں گے کہ امریکہ جہادی قوتوں کا مقابلہ نہ کرسکا تو بھارت کیا بیچتا ہے۔    

     



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160