واپڈا

Posted on at


آج میں پاکستان کے ایک ادارے واپڈا کے بارے میں کچھ بات کرنا چاہتا ہوں .یہ ادارہ پاکستان کو بجلی کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے. لیکن پاکستان میں یہ ادارہ بہت ناکام ہو چکا ہے.اس ادارے میں انتہا کی کرپشن ہے. اس وجہ سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہوتی ہے.



میری نظریہ کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی کچھ وجوہات میں سے ایک وجہ تو یہی ہے کہ واپڈا کے ملازمین کو بجلی مفت دی جاتی ہے.اس کی وجہ سے نیچے سے اوپر تک کے ملازمین اور افسران اس طرح بجلی استعمال کرتے ہیں کہ جیسے سری بجلی پیدا انہی کے لئے ہی کی جاتی ہے.ایک چھوٹا سے ملازم جس کی اوقات شاید پنکھے کی بھی نہ ہو لیکن واپڈا میں ایسے ملازم کے گھر ہر کمرے میں ایرکنڈیشنر لگا ہوا ہوتا ہے.وہ بھی ونڈو اے سی جس کا بل سپلٹ اے سی سے زیادہ ہوتا ہے .



یہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے.ایک بار میرا واپڈا کی کالونی میں جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں میں نے دیکھا یہ سب.اور شاید کسی ڈرسے کچھ لوگوں نے باہر روم کولر لگا کر اسکے اندر ونڈو اے سی فٹ کیا ہوا تھا.یہ تو واپڈا کے چھوٹے ملازمین کا حال ہے.وو بھی ایسی حالت میں جب ملک سخت بحران کا شکار ہے.



جو لوگ واپڈا کالونی میں نہیں رہتے اور باہر کسی پرائیویٹ کالونی میں رہتے ہیں تو انکی بھی بجلی مفت ہی ہوتی ہے.انکے تو اور بھی مزے ہیں.ایک تو اپنی بجلی مفت اور خوب لوڈ چلاتے ہیں اور اسکے علاوہ مزے کی بات یہ ہے کے وو بجلی دوسروں کو بھی دے دیتے ہیں اور اسکے پیسے لیتے ہیں.یہ سب میں ایسے ہی نہیں کہ رہا میں نے یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے.



تو ایسے حالات میں کیسے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پوری کی جا سکتی ہے.میں مانتا ہوں کے واپڈا کی جاب میں شاید بجلی مفت یا کچھ یونٹ مفت بھی مراعات میں شامل ہوتے ہیں.لیکن اگر ہمیں اس بحران سے نکلنا ہے تو کچھ سخت فیصلے لینے ہی ہوں گے.بجلی مفت یا کچھ یونٹ دینے کی بجائے اگر واپڈا ملازمین کو اس کے عوض ماوضہ دے دیا جاۓ تو میرا خیال ہے کے بہت حد تک بجلی کی بچت ہو سکتی ہے.



About the author

160