ورزش سے بریسٹ کینسر کے خطرات میں کمی

Posted on at


ایسی خواتین جو متواتر ورزش کرنے کی عادی ہیں،چھاتی کے سرطان کے خطرات کو کافی حد تک کم کر سکتی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ان خواتین میں چھاتی کے سرطان کا امکانات کہیں زیادہ کم ہو سکتے ہیں جو ہفتے بھر میں مخصپانچ گھنٹے پیراکی ، جاگنگ اور یاایروبکس کی مشقوں پر صرف کرتی ہیں ۔ مشاہدات کے بعد علم ہوا ہے کہ ورزش سے ابتدائی سرطان کا خطرہ 31 فیصدی تک جبکہ سرطان میں مبتلا ہونے کی صورت میں بھی 20 فیصدی تک ٹل جاتا ہے لیکن ضروری ہے کہ خواتین طعیل عرصے تک خودکو ورزش کرنے کی جانب مائل کریں تب ہی مستقبل کے بڑے خطرات کو مات سینے کی سعی کی جاسکتی ہے۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیاکی پروفیسر لیزلی برنسٹین کے مطابق اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کی چھاتی کے سرطان کے خطرات پر تسلسل کے ساتھ کی جانے والی ورزش کے خواہ وہ کسی بھی نوعیت کی ہو ، اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اس تحقیقی رپورٹ کی اشاعت کے بعد علم ہوا ہے کہ 22سے 79 برس کی عمروں پر مشتمل گیارہ ہزار خواتین کا ایک عشرے کی مدت تک جائزہ لینےپر یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ڈھائی ہزار کے لگ بھگ میں سرطان کی بیماری اچانک عودکر آئی جبکہ صرف 593 میں ابتدائی عمر سے ہی چھاتی کے سرطان کے اثرات موجود تھے ۔

دونوں طرز کے سرطانوں کے خطرات میں مبتلا خواتین نے جب ایک ہفتہ میں مختلف نوعیت کی ورزشیں کیں تو ان مرض میں واضح کمی دیکھنے میں آئی اور چونکہ ورزش کی وجہ سے ان کی فٹنس میں بھی بہتری پیدا ہوئی تو انہیں نان ہارمون قسم کے حساس سرطان سے بھی بچاؤ کا موقع ملا جو کہ بڑی خوموشی سے در آتا ہے ۔ ہر پانچ میں سے چار واقعات میں چھاتی کے سرطان کو زنانہ ہارمون اوسٹروجن کی وجہ سے بڑھاوا ملتا ہے لیکن اسے دواؤں اور موثر علاج کی فرہمی سے ختم کیا جا سکتا ہے تاہم 20 فیصدی سے زائد کینسر میں ہارمون کی حساسیت ہی کار فرما نہیں ہوتی لہذا معمول کی ورزشوں سے بھی کامد اواممکن ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ صرف برطانیہ میں ہر سال 41 ہزار کے لگ بھگ خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تعمیر ہوتی ہے جن میں سے 13 ہزار موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں اور ماہرین اس کا بڑا آسان سا حل فراہم کرتے ہیں کہ اگر ایسی خواتین ایک ہفتہ میں پانچ مرتبہ 30 سے 45 منٹ کے قلیل وقت پر مبنی ورزشوں کو معمول بنا لیں تو ان میں یہ خطرات کسی حد تک محدود ہو سکتے ہیں ۔ ایک ماہر کے مطابق اگرچہ کہ ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں کہ چھاتی کے سرطان جیسے خطرات کو ٹالنے کے لئے ورزشیں کار آمد علاج ہوسکتی ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160