پانی پینا کیوں ضروری ھے

Posted on at


 

انسانی صحت کے لیے پانی پینا بے حد ضروری ھے۔انسان اگر کچھ دن کھانا نا کھائے تو اس کا گزارہ ھو سکتا ھے مگر پانی نا پینے کی صورت میں انسانی جسم گزارہ نھی کر سکتا ھے۔ ایسانی جسم میں آکسیجن کے بعد دوسرا اھم جزو پانی ھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ھر بالغ انسان کو دن میں دس سے بارہ گلاس پانی پینا بھت ضروری ھے۔اس سے نا صرف انسان صحت مند رھتا ھے بلکہ اس سے چہرہ بھی پر رونق ھو جاتا ھے۔ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ بیوٹی ایکسپرٹ بھی زیادہ پانی پینے پر بھت زور دیتے ھیں۔ان کے بقول کم پانی پینے والے انسان کی جلد کا خوبصورت ھونا ناممکن ھے۔اس سے یہ بات بھی سمجھ میں اتی ھے کی زیادہ پانی پینے سے جلد ترو تازہ رھتی ھے۔

اس کے ساتھ ساتھ جو افراد وزن کم کرنا چاھتے ھیں ان کے لیے بھی پانی بھت ضروری ھے جیسا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ھے کہ اگر ھر کھانے سے پھلے دو گلاس پانی پی لیا جائے تو اس سے وزن میں کمی واقع ھوتی ھے اس بات کو ثابت کرنے کے لیے ایک تجربہ کیا گیا جس میں ایک گروپ کو صرف کم حراروں والی غزا دی گئی جب کہ دوسرے گروپ کو کم حراروں والی غزا تو دی گئی مگر ساتھ ساتھ ان کو ھر کھانے سے پھلے دو گلاس پانی بھی پلایا گیا۔ بارہ ھفتوں کے بعد بت نتیجہ ایا تو جس گروپ نے پانی پیا تھا ان کا وزن زیادہ کم تھا۔اسلام میں بھی پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ھے ۔اور پانی پینے کے طریقے سکھائے گئے ھیں اگر ھم ان پر عمل کریں تو نیکی بھی ھو جائے گی اور ھمیں فائدہ بھی ھو گا۔ پانی ھمیشہ بیٹھ کر پیا جانا چاھئے۔پانی تین سانس میں پیا جانا چاھئے۔پانی ھمیشہ دیکھ کر پینا چاھیے ۔



About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160