اقبال کاتصور عقل و عشق (٢)

Posted on at


ان لوگو ں کی طرف جو اپنی دنیوی عقل پر ناز کرتے ہیں ،اقبال نے یوں اشارہ کیا ہے:

حکیم میری نواؤں راز کیا جانے

دراے عقل ہیں اہل جنوں کی تدبیریں

بغیر نور عشق کے علم و عقل کی مدد سے دین و تمدن کی جو توجہ کی جا ئے گی،وہ حقیقت پر کبھی بھی عاری نہیں ہی سکتی-عقل تصورات کو بت کدہ بنا سکتی ہے-لیکن صیحیح رہبری نہیں کر سکتی:  

عقل و دل و نگاہ کا مرشد اولین ہے

 عشق عشق نہ ہو تو شرع و دین بت کدہ تصورات  

اقبال کے نزدیک عقل کی سب سے بڑی کمزوری   ہے کہ اس میں جرات رندانہ کی کمی ہوتی ہے-یعنی بجاے خود وہ تخلیق کی ذمہ داری سے عہدہ برا نہیں ہو سکتی،جب تک کہ عشق و وجدان اک کی پشت پناہی پر موجود نہ ہو وہ خود آگے قدم برھاتے ہوے ہچکچاتی ہے-جہاں وہ پس و پیش و حیض بیض میں ہوتی ہے وہاں عشق زندگی کے قافلے کی رہبری کرتا ہے –چنانچہ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ وہ تمام امور جن سے قوموں کی زندگی بدل گئی ،کسی نہ کسی جذبہ کے تحت انجام پاۓ ہیں-اسی خیال کو اقبال اس طرح ادا کرتے ہیں:

بے خطر خود پڑا آتش نمرود میں عشق

عقل ہے محو تماشاے لب بام ابھی

زندگی کے جس چاک کو عقل نہیں سی سکتی اس کو عشق اپنی کرامات سے بے سوزن اور بغیر تار رفو سی سکتا ہے:

وہ پرانے چاک جن کو عقل سی سکتی نہیں

عشق سیتا ہے انہیں بے سوزن و تار رفو

عقل اسباب و علل کی بھول بھلیوں میں ایسے پھنس جاتی ہے کہ اصل حقیقت اس کی آنکھ سے اوجھل رہتی ہے: 

عقل در پیچاک اسباب و علل

عشق چوگاں باز میدان عمل

عقل را سرمایہ از بیم و شک است

عشق را عزم و یقیں لاینفک است

عقل کی عیا ری اور عشق کی سادگی اور اخلاص کو اس طرح ظاہر کیا ہے:

عقل عیا ر ہے سو بھیس بدل لیتی ہے

عشق بے چارہ نہ ملا ہے نہ زاہد نہ حکیم

اقبال کو عقل سے شکایت ہے کہ وہ ظن و تخمین کی ایسی پابند ہو جاتی ہے کہ ان میں تخلیقی استعداد اور قوت عمل منقود ہو جاتی ہے لیکن عقل بھی ذوق نگہ سے بلکل محروم نہیں ہے:

 

عقل ہم عشق است و از ذوق نظر بیگانہ نیست

لیکن این بے چارہ را آ ں جرات رندانہ نیست

روحانی ترقی ،جسے اقبال حیات انسانی کا اصل مقصود گردانتے ہیں،عشق کی رہبری کی محتاج ہے اور اس میں اقبال عقل و علم کو بے دست و پا خیال کرتے ہیں،خود انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ: خرد نے مجھ کو عطا کی نظر حکیمانہ

سکھائی عشق نے مجھ کو حدیث رندانہ



About the author

aroosha

i am born to be real,not to be perfect...

Subscribe 0
160