تاریخ مصر اور مصری لوگوں کے عقائد حصّہ دوئم

Posted on at


 


تاریخ مصر اور مصری لوگوں کے عقائد




ایک اور عقیدے کے مطابق ان کے نزدیک مرنے والے کو بعد مرنے کے انکے دیوتا جسے وہ اُسائرس کے نام سے پکارتے تھے کے حضور پیش ہونا پڑتا تھا اور اُس وقت مرنے والے کے اعمال کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اُنکے اعمال کا اُنکو صلہ دیا جاتا ہے۔ یہ مذہب مصری لوگوں کا پہلا مذہب کہلاتا ہے جو اُنہوں نے اپنایا۔ شروعات میں ان لوگوں نے چاند، سورج، اور ھوا وغیرہ کی پوجا کرنا شروع کرتے تھے۔ یھ لوگ اپنی مرضی کے مطابق دیوتا بناتے اور پوجا شروع کر دیتے مثلاً یہ لوگ جب کسی چیز کو خود سے زیادہ طاقت ور سمجھتے تو اُسکو اپنا خدا بنا لیتے۔


مصری لوگوں کا ماننا تھا کی جانور ہم سے زیادہ طاقت ور ھیں مگر زہانت میں انسانوں سے کم تر ھیں تو انہوں نے جانورں کی طاقت اور انسانوں کی زہانت کو باہم ملانے کا سوچا۔ جانوروں کی اشکال تو پہلے سے بناتے تھے مگر پھر انہوں نے جانوروں کو زہانت بخشنے کے لئے  جانوروں کے دھڑ پر شکل انسانوں کی لگانا شروع کر دیا۔


 


 اِس سے وہ لوگ یہ سوچتے تھے کہ جانوروں کے پاس اپنی طاقت تو پہلے سے موجود ہے مگر انسانی دھڑ لگانے سے اُنہیں طاقت کے ساتھ ساتھ زہانت بھی مل جاتی ہے۔ جس سے وہ بہتر طریقے سے اپنی طاقت کے ساتھ زہانت کا بھی استعمال کرنے کے اہل ہو جاتے ھیں۔ اُسے نظریے کے پیش نظر وہ لوگ اپنے محلات ، اپنی عبادت گاہوں اور دیگر دوسری اہم جگہوں پر ایسے جانوروں کی اشکال بناتے تھے یا اُن کے بُت بنایا کرتے تھے اِس کی سب سے بڑی مثال جو آج کے زمانے میں بھی اپنی اصل حالت موجود ہے اُسے ابوالہول کے نام سے جانا جاتا ہے۔



اِس کی تعمیر انکی تعمیرات کے عمدہ انداز کو بھی ظاہر کرتی ہے جو آج بھی دریائے نیل کے کنارے اپنی اصل حالت میں موجود ھیں۔


مصر کے بارے میں مزید جاننے کے لئے میرا اگلا بلاگ پڑھیں۔


 


 


 


 


Weitten  By :

Usman-Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post


 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160