پاکستان با مقابلہ امریکہ اور بھارت۔۔! (حصہ ۲)۔

Posted on at


پاکستان با مقابلہ امریکہ اور بھارت۔!۔!۔



میرے پچھلے بلاگ میں بیاں کئے گئے وہ خدشات ہیں جن کی وجہ سے بھارت اور امریکہ کی نیندیں حرام ہوہیں ہیں، ان کے خیال میں پاکستان کی سر زمین آئندہ امریکہ بھارت اور اسرائیلی مفادات کے خلاف استعمال ہوگی اس لئے اس ملک کو اقتصادی، معاشرتی اور سیاسی طور پر ایک ناکام ریاست بنا دیا جائے۔




 جہاں تک افغانستان میں پاکستان کو اپنی مرضی کا کردار ادا کرنے پر مجبور کرنا ہے تو اس سلسلے میں امریکہ اب اقتصادی دجالی ونگ کو سامنے لا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا ایک نمائندہ وفد گزشتہ دنوں اسلام آباد کا دورہ کرکے اس بات کا عندیہ دے چکا ہے کہ پاکستان کے پاس فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے اس لئے آئندہ اسے قرض مہیا نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک طرح کی امریکہ کی جانب سے پاکستانی قوم کو معاشی طور پر بدحال کردینے کی دھمکی کے مترادف ہے۔




 عالمی مالیاتی صہیونی ادارے دنیا بھر میں اپنا دجالی معاشی نظام کا جال بچھا چکے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ کوئی بھی ان عالمی مالیاتی اداروں کی منشا کے بغیر کوئی اقتصادی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہے دنیا بھر میں اس کا معاشی مقاطعہ کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے اس ملک کی معیشت بری طرح ذوال پزیر ہو جاتی ہے۔



اس سلسلے میں جس وقت ان عالمی معاشی دجالی اداروں میں سوویت یونین کی تحلیل کا منصوبہ بنایا تھا تو اس میں سب سے زیادہ اقتصادی طور پر اس پر ضرب لگائی گئی، تھچنگ کو جان بوجھ کر طول دیا گیا تھا تاکہ سوویت یونین کی اقتصادیات اس کا بوجھ نہ برداشت کرسکے اور جب اسٹیج پوری طرح تیار ہو گیا تو عالمی کرنسی کی قیمتوں میں زبردست ردوبدل کیا گیا۔۔    



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160