پاکستان کے قدرتی وسائل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارٹ ۳

Posted on at


صنعت و حرفت کا زریعہ۔۔۔۔۔۔


جنگلات کی پیداوار پر کاغز بنانے بروزہ پیدا کرنے یا سلائی یا کھیلوں کاسامان  پنشل سازی اور تیل جیسی کئی قسم کی صنعت و حرفت کا انحصار ہے یہ ہزاروں افراد کو روزگار مہیا کرتی ہے اور حکومت کی آمدنی میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے



ایندھن کا حصول۔۔۔۔۔


بجلی اور گیس ایندھن کی ضرورت  کو پورا کرنے کےلیے کافی نہیں ہوتیں اس لیے ایندھن کے حصول کے لیے درخت بڑے اہم ہیں دیہات میں جنگلات سے مختلف قسم کا ایندھن حاصل ہوتا ہے جو جلانے کے کام آتا ہے


عمارتی لکڑی کا حصول۔۔۔۔۔۔۔۔


جنگلات کے ذریعے عمارتی لکڑی  حاصل ہوتی ہے جو فرنیچر بنانے کے کام آتی ہے اور عمارتوں میں کام آتی ہے


چراگاہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جنگلات میں مویشوں کے لیے چراگاہوں کا کام دیتے ہیں جنگلات میں گھاس پھوس جڑی بوٹیوں اور ننھے پودے مویشیوں کے چارے کا کام دیتے ہیں۔گھاس کےمیدان بھیڑ بکریوں کی چراگاہیں بنتے ہیں



سیر گاہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جنگلات میں حسین مناظر انسان کی دلکشی کا باعث بنتے ہیں اس طرح جنگلات کے قدرتی مناظر سیر گاہیں اور تفریح کا ذریعہ ہیں



 


شکار گاہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جنگلات میں شکاری جانور ملتے ہیں جن کا گوشت اہم انسانی خوراک ہے


جڑی بوٹیوں کا حصول۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جنگلات سے بہت سی جڑی بوٹیوں کو بھی حاصل کیا جاتا ہے جن سے ادویات تیار کی جاتی ہے شہد بھی جگلات سے حاصل کیا جاتا ہے



حیوانات اور پرندے۔۔۔۔۔۔۔۔


حیوانات اور پرندوں کی افزائش کے لیے جنگلات قدرتی ماحول مہیا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چڑیا گھروں میں بھی حیوانات کے لیے قدرتی جنگلی ماحول پیدا کرنا پڑتا ہے۔یہ پرندے اور حیوانات قدرت کا حسین تحفہ ہیں


جنگلات ملکی فصیل۔۔۔۔۔۔۔


جنگلات ملکی مصیل کا کام دیتے ہیں ان سے آسا نی سے گزرنا ممکن نہیں ہوتا اس طرح جنگلات ملکی دفاع کے لیے مفید ہوتے ہیں۔جنگلات کسی ملک کی قدرتی سرحد کا کام دیتے ہیں اور غیر ملکی حملوں سے بچاؤ کا سامان مہیا کرتے ہیں




About the author

160